آپ چائے پیتے ہیں؟

آپ چائے پیتے ہیں؟
آپ چائے پیتے ہیں؟ یہ سوال ہم کسی سے بھی نہیں پوچھتے مگر کوئی کہے کہ وہ چائے نہیں پیتا تو ہم حیرت سے اسے دیکھتے ہیں اور پھر دوبارہ پوچھتے ہیں کیا اپ چائے نہیں پیتے، چائے ایسا مشروب ہے جسے دنیا بھر میں بڑا شوق سے پیا جاتا ہے گو کہ اس کی شکل مختلف مالک میں مختلف ہو سکتی ہے مگر چائے کو جس محبت عقیدت لگاوٹ سے سر انکھوں پر بٹھایا جاتا ہے وہ مقام کسی اور مشروب کو حاصل نہیں، صبح سویرے انکھ کھلتے ہی گرم گرم چائے کی پیالی زندگی کو ایک نئی نوید دیتی ہے شہر کا بابو ہو یا گاؤں کا کسان امیر ہو یا غریب عورت ہو یا مرد چائے کے دو گھونٹ سے ہی نئی صبح کا آغاز ہوتا ہے۔ چاہے زندگی کے ضرورت کے ساتھ ساتھ مل بیٹھنے کا ایک بہانہ بھی ہے ہر گھر میں چائے تقریبا دو وقت ضرور پی جاتی ہے۔ صبح کی چائے تروتازہ کرنے کے لیے اور شام کی چائے دن بھر کی تھکن اتارنے کے لیے مگر افس میں کام کرنے والے لوگ اٹھ اٹھ کپ چائے بھی پیتے ہیں۔

*چاے کی تاریخ*

چائے کی تاریخ کے آغاز میں چینی باغات ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں وہاں کی مصنوعات ابتدائی دور میں صرف اہم شخصیات کے لیے تھی مگر بعد میں یہ عوامی استعمال کے لیے بھی دستیاب ہو گئی۔

*برطانیہ میں چاے*
چائے کی مصنوعات سترویں صدی میں برطانیہ کے دلوں کو فتح کر لیا، پہلے چائے کو صحت کے لیے قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، بعد میں چائے نے برطانیہ میں قدرتی دوائی کی حیثیت اختیار کر لی اور وہاں کی جمہوریتوں میں عوامی مشروب بن گئی اور بعد میں یہ مختصر عرصے میں پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کر گئی۔
*چائے کی اقسام*
چائے کی اقسام کی بات کی جائے تو ،
دودھ پتی ۔
گرین ٹی ۔
پیلی چائے ۔
کالی چائے۔
کشمیری چائے
الائچی والی چائے۔
ادرک کی چائے ۔

*چائے کی عالمی پیداوار*

چائے کے پودے عام طور پر گرم علاقوں میں اگائے جاتے ہیں۔ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں دنیا بھر میں 65 لاکھ ٹن سے زیادہ چائے پیدا کی گئی، مشرقی ممالک 80 فیصد (5.3 ٹن) چائے پیدا کرتے ہیں ۔
اس کی بڑھتی ہوئی کاشت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چاہے وہ مشروب ہے جس کو ہر خاص و عام بڑے شوق سے پیتا ہے۔ چائے دنیا بھر میں مختلف ذائقوں اور فوائد کی بنا پر پیش کی جاتی ہے۔ مشرقی ممالک میں چائے کو عام طور پر توانائی بھرا مشروب تصور کیا جاتا ہے، جبکہ مغربی دنیا میں چائے کو آرام و سکون فراہم کرنے والا مشروب مانا جاتا ہے۔


Tabinda Siddiqui
About the Author: Tabinda Siddiqui Read More Articles by Tabinda Siddiqui: 6 Articles with 2215 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.