سبسکرائب کے بدلے سبسکرائب کرنے سے کیا ہوتا ہے ؟

تقریباً سبھی لوگوں کو یوٹیوب پر چینل بناتے ہی سب سے پہلے ویوز لینے کا جو شارٹ کٹ راستہ نظر آتا ہے وہ ہے سبسکرائب کے بدلے سبسکرائب_ اور کچھ لوگ تو پیسے دے کر سبسکرائبر خرید لیتے ہیں
سب سے پہلے میں آپ کو یہ بتا دوں کہ سبسکرائب کے بدلے سبسکرائب کرنے سے کیا مراد ہے ورنہ کچھ لوگوں کو یہ پوسٹ سمجھ ہی نہیں آئے گی- سبسکرائب کے بدلے سبکرائب سے یہ مراد ہے کہ کچھ لوگ واٹس ایپ گروپوں میں اپنے یوٹیوب چینل کے لنک شیئر کرتے ہیں دوسرے لوگ اِن کا چینل سبسکرائب کرتے ہیں یہ اُن کا چینل سبسکرائب کرتے ہیں اور یہ ان کی 2 منٹ ویڈیو واچ کرتے ہیں دوسرے لوگ بدلے میں ان کی ویڈیو کو 2 منٹ واچ کرتے ہیں- مجھے توروز بروز مختلف گروپوں سے لوگ پرائیویٹ طور پر میسج کرتے ہیں کہ بھائی ہمارا چینل سبسکرائب کر دو اور دو منٹ کی ویڈیو بھی واچ کر دو-
یوٹیوب کا الگورتھم کام کیسے کرتا ہے؟
یوٹیوب لوگوں کو ویسی ہی ویڈیوز دکھاتا ہے جس قسم کی لوگ ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں_ اگر آپ اپنا چینل سبسکرائب کے بدلے سبسرائب کرواتے رہیں گے تو صرف آپ کی محنت اور وقت ہی برباد ہو گا- اب فرض کریں کہ کوئی بندہ حامد میر (صحافی) کی زیادہ تر ویڈیوز دیکھنا پسند کرتا ہے تو یوٹیوب بار بار حامد میر کی ویڈیوز اس کے سامنے شو کرے گے اور یوٹیوب اس بندے کو سیاست تک ہی محدود رکھے گا- جب وہ بندہ حامد میر کی ویڈیوز دیکھ رہا ہو گا تو یوٹیوب نیچے ارشاد بھٹی (صحافی) اور کچھ علما کی ویڈیوز بھی ظاہر کرے گا جسے
Suggested
ویڈیوز کہا جاتا ہے_
اگر وہ بندہ ارشاد بھٹی کی ویڈیوز پر بار بار کلک کرنے لگ جاتا ہے اور دیکھنے لگ جاتا ہے تو یوٹیوب اسے حامد میر کی کم اور ارشاد بھٹی کی ویڈیوز زیادہ دکھانے لگ جائے گا- لیکن اگروہ حامد میر اور ارشاد بھٹی کی ویڈیوز دیکھنے کی بجائے علما کی ویڈیوز دیکھنے لگ جاتا ہے تو یوٹیوب اسے سیاست کی دنیا سے نکال کر آہستہ آہستہ مذہب کی دنیا میں لے کر چلا جائے گا اور اسے علما کی ویڈیوز دکھانے لگ جائے گا- میں نے آپ کو صرف مثال دی ہے- مطلب یہ کہ جو بندہ جس قسم کی ویڈیوز دیکھنا پسند کرتا ہے یوٹیوب اسے ویسی ہی ویڈیوز دکھاتا ہے_ گوگل، فیس بُک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا الگورتھم بھی یوٹیوب کے الگورتھم کی طرح ہی کام کرتا ہے_
واٹس ایپ اور فیس بُک گروپوں میں لنک شیئر کرنے سے کیا ہو گا؟
جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ یوٹیوب لوگوں کو ویسی ہی ویڈیوز دکھاتا ہے جیسی ویڈیوز لوگ دیکھنا چاہتے ہیں_ اگر آپ واٹس ایپ اور فیس بُک گروپوں میں لنک شیئر کر کر کے سبسکرائبرز اور ویوز حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ یوٹیوب کے الگورتھم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں_ وقتی طور پر آپ خوش ہو جاتے ہیں کہ ویڈیوز کا لنک شیئر کرنے سے ویوز اور سبسکرائبر آ رہے ہیں_ لیکن لوگوں کو آپ کی ویڈیو میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی وہ تو بس اس لیے آپ کی ویڈیو دیکھ رہے ہیں کیونکہ آپ ان کی ویڈیو دیکھ رہے ہیں_ جب آپ آئندہ اپنے چینل پر کوئی ویڈیو اپلوڈ کریں گے تو یوٹیوب آپ کی ویڈیو ان لوگوں کے آگے شو کرے گا جو لوگ آپ کی سابقہ ویڈیوز دیکھ چکے ہیں لیکن وہ لوگ تو آپ کی ویڈیو پر کلک ہی نہیں کریں گے کیونکہ ان کو آپ کی بے کار سی ویڈیو میں کوئی دلچسپی نہیں ہے_ اس طرح سے ویوز ہی نہیں آئیں گے_ آپ پھر اداس ہو کر واٹس ایپ گروپوں میں لنک شیئر کرنے لگ جائیں گے_ آئیے اس بات کو مزید اچھی طرح سے سمجھتے ہیں_
الگورتھم کی خلاف کرنے سے آپکے ساتھ کیا ہو گا؟ کیا ویوز آنے لگ جائیں گے؟
الگورتھم کی خلاف ورزی کرنے سے آپکے چینل کا بیڑا غرق ہو جائے گا اور اس پر ریئل ویوز لانا انتہائی مشکل یا پھر نا ممکن ہو جائے گا_
اب فرض کریں آپ واٹس ایپ پر لنک شیئر کرکے لوگوں کو کہتے ہیں کہ میری ویڈیو 2 منٹ تک واچ کرو تو وہ آپ کی ویڈیو دیکھ تو لیں گے لیکن انہیں آپ کی ویڈیو میں کوئی بھی دلچسپی نہیں ہو گی جب آپ آئندہ اپنے چینل پر کوئی ویڈیو اپلوڈ کریں گے تو یوٹیوب بار بار ان کے سامنے آپ کی ویڈیو ظاہر کرے گاوہ تو آپ کی ویڈیو پر کلک ہی نہیں کریں گے کیونکہ انہیں آپ کی ویڈیو میں کوئی دلچسپی نہیں ہوگی اگر وہ کلک کر بھی لیں گے تو ویڈیو پوری نہیں دیکھیں گے- جس کی وجہ سے آپ کی ویڈیو کا 'سی ٹی آر' گر جائے گااور 'ایوریج ویو ڈیوریشن' بھی بہت کم ہو جائے گا آپ اچھی سے اچھی ویڈیو اور تھمبنیل بھی بنائیں گے تو تب بھی آپ کی ویڈیو کا 'سی ٹی آر' اور 'ایوریج ویو ڈیوریشن' بہت کم ہو جائے گا- کیونکہ آپ نے واٹس ایپ پر اپنے چینل کا لنک شیئر کر کر کے جن لوگوں سے اپنا چینل سسبسکرائب کروایا ہوا ہے اور ویڈیوز واچ کروا رہے رہے ہیں ان کو حقیقت میں آپ کی ویڈیو دیکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جس کی وجہ سے آپ کے چینل کا بیڑا غرق ہو جائے گا اور ویوز نہیں آئیں گے-
یوٹیوب چینل کیسے Grow ہو سکتا ہے؟؟؟
جب آپ کی ویڈیو اور تھمبنیل اچھا ہو گا تو لوگ آپ کی ویڈیو پر خود بخود ہی کلک کریں گے اور ویڈیو دیکھیں گے لیکن اس کے برعکس اگر آپ کی ویڈیو انتہائی بے کار ہو گی اور تھمبنیل بھی گھٹیا ہو گا تو لوگ آپ کی ویڈیو پر کک نہیں کریں گے اگر کلک کر بھی لیں گے تو ویڈیو فوراً چھوڑ دیں گے جس کی وجہ سےآپ کی ویڈیو کا 'ایوریج ویو ڈیوریشن' گر جائے گا اور 'سی ٹی آر' بھی– پھر آپ واٹس ایپ پر اور فیس بک گروپوں میں اپنی ویڈیو کالنک شیئر کر کے کہیں گے کہ میری بےکار سی ویڈیو ایک منٹ تک واچ کر دو میں آپ کی بے کار سی ویڈیو ایک منٹ تک واچ کروں گا- میں نے اوپر آپ کو حامد میر اور ارشاد بھٹی کی ویڈیوز کی مثال دے کر یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ یوٹیوب لوگوں کو صرف وہی ویڈیو دکھاتا ہے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں – اگر آپ بے کار سی ویڈیو بناکر دوسری یوٹیوب آئی ڈی سے اپنی پوری دیڈیو بھی دیکھ لیں گے اور دوستوں کو بھی کہیں گے کہ وہ آپ کی پوری ویڈیو دیکھیں اور واٹس ایپ پر لنک شیئر کر کے بھی لوگوں کو اپنی ویڈیو دیکھنے کا کہیں گے تو جب یوٹیوب آپ کی ویڈیو انجان لوگوں کے سامنے بھیجے گا وہ انجان لوگ تو آپ کی ویڈیو پر کلک ہی نہیں کریں گے اگر کلک کر بھی دیں گے تو ویڈیو فوراً چھوڑ دیں گے پھر یوٹیویوب آپ کی ویڈیو کو مزید لوگوں کے سامنے بھیجے گا ہی نہیں- تب کیا کرو گے؟ اپنی ویڈیو کالنک شیئر کر کے سبسکرائب کے بدلے سبکرائب والا کام چھوڑ دو- اچھی ویڈیو بنانے پر محنت کرو اگر آپ کی ویڈیو اچھی ہو گی تو ویوز اور سبسکرائبر خود بخود آئیں گے-
کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہیں_
اگر آپ آپ کو لگتا ہے کہ سبسکرائبر خریدنے سے یا واٹس ایپ/فیس بُک گروپوں میں لنک شیئر کر کے آپ کے یوٹیوب چینل پر ویوز اور سبسکرائبر کی برسات ہو جائی گی اور آپ یوٹیوب سے لاکھوں کمانے لگ جائیں گے تو یہ آپ کی بہت بڑی غلط فہمی ہے_ یوٹیوب صرف وہی ویڈیوز ہی پوروموٹ کرتا ہے جن ویڈیوز کو لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں_ بے کار سی ویڈیوز بنا کر سبسکرائبر خرید لینے سے یا واٹس ایپ اور فیس بُک گروپوں میں ویڈیوز کا لنک شیئر کرنے سے صرف آپ کے پیسے، آپ کا چینل، اور آپ کی محنت ہی برباد ہوتی ہے اور کچھ بھی نہیں ہوتا_ اگر آپ کے چینل پر سبسکرائبر زیادہ ہیں اور ویوز انتہائی کم آ رہے ہیں اور آپ نے سبسکرائبر خریدے بھی ہوئے ہیں تو آپ کا چینل ڈیڈ ہو چکا ہے_ نیا چینل بنا لیں_ بس اچھی سے اچھی ویڈیو اور اچھے سے اچھا تھبنیل بنانے پر فوکس کرتے رہیں_

Tayyab Abbas
About the Author: Tayyab Abbas Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.