صدر عارف علوی کا”کڑواسچ “ ....اور....”زہریلا جھوٹ“

صدر عارف علوی کا”کڑواسچ “ ....اور....”زہریلا جھوٹ“
صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے
آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخطوں کی تردید نے
کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں !
اول یہ کہ صدر مملکت عارف علوی سچ بول رہے ہیں یا جھوٹ کہہ رہے ہیں ؟
اگر چہ عارف علوی جھوٹ کہہ رہے ہیں
تو اس کا واحد مطلب یہ ہے کہ وہ ملک و قوم سے وفاداری نبھانے کی بجائے
چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سائیفر لیک میں ملوث دیگرتمام ذمہ داران کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں
جو صدارت کے منصب کیساتھ غداری ہے !
اگر ایسا ہے تو پھر نہ صرف عارف علوی کو ایوان صدر سے باہر نکال دینا چاہئے
بلکہ ان پر آرٹیکل سکس کے تحت غداری کا مقدمہ بھی چلانا چاہئے !
لیکن اگر ایسا نہیں ہے
اور صدر عارف علوی اللہ کو گواہ بناکر جو کچھ کہہ رہے ہیں
اس میں مکمل صداقت ہے!
تو پھر یہ بات سو فیصد درست ہے کہ
اس ملک پر قابض اشرافیہ اس ملک و قوم کا اپنا باجگزار رکھنے
اور اپنی فسطائیت کو آئینی و قانونی شکل دینے کیلئے کوئی بھی دہلیز پھلانگ سکتی ہے
اور کسی بھی حد تک جاسکتی ہے !
چاہے وہ حد بانی پاکستان محمد علی جناح کا پوشیدہ قتل ہو‘
قائد ملت لیاقت علی خان کا سر عام قتل ہو ‘
ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہو ‘
جنرل ضیا ءالحق کا حادثاتی قتل ہو ‘
بینظیر بھٹو کا عوامی قتل ہو
یا صدر کے جعلی دستخطوں کے ذریعے
آئین ‘ قانون ‘ اعتماد ‘ اعتبار ‘ قومی وقار اور پاکستان کی عالمی ساکھ کا قتل ہو
اشرافیہ ہر حد پار کرسکتی ہے !
لیکن یہ کون بتائے گا کہ
صدر عارف علوی ” کڑواسچ “ بتارہے ہیں یا ” زہریلا جھوٹ “ بول رہے ہیں !
ان کے سچ اور جھوٹ کا فیصلہ تو شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بعد ہی ہوسکتا ہے
لیکن اگر اس ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی روایت ہوتی
تو شاید
بہت ساری طاقتور ‘ معزز اور معتبر شخصیات پھانسی لگ چکی ہوتیں
یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے عمر قید کاٹ رہی ہوتیں !
مگر یہاں ایسا نہیں ہوتا !
اسلئے قائد اعظم کی زندگی کو مختصر کرنے والے ‘
لیاقت علی خان پر گولی چلوانے والے ‘
ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دلوانے والے‘
ضیاءالحق طیارہ حادثے کے ماسٹر مائنڈ
اوربینظیر بھٹو کے قاتل سلاخوں کے پیچھے ہونے کی بجائے
طاقت ‘منصب ‘ اختیار اوراقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں !
اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک بار پھر”اشرفی روایات “ دہرائی جانے والی ہیں !
عارف علوی کا ”سچ “ سچ قرار نہیں پائے گا
یا پھران کے” جھوٹ “کو مکمل بے نقاب نہیں کیا جائے گا !
بلکہ
اس ملک کا صدر” قتل“ ہوجائے گا !
یا آئین کے آرٹیکل سکس کے تحت” غدار“ قرار دیا جائے گا!
صدر مملکت غدار قرار دیئے جائیں یا قتل کردیئے جائیں قوم کو کچھ فرق نہیں پڑے گا !
کیونکہ صدر سچے ہوں تب بھی اور اگر عارف علوی جھوٹے ہوں تب بھی
یہ بات تو طے ہے کہ اس ملک اور قوم پر منافق اور مفاد پرست مسلط ہیں
جو اپنے مطلب و مفاد کیلئے صدر کے جعلی دستخط سے بل پاس کراسکتے ہیں
یا پھر اپنے مطلب و مفاد کیلئے اپنے ہی دستخط جعلی قرار دیکر قوم کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں
اس ملک اور قوم پر وہی لوگ مسلط ہیں جو اس ملک اور قوم کیساتھ کچھ بھی کرسکتے ہیں !
کچھ بھی!
پھر بھی اللہ سے دعا ہے کہ اس ”کچھ بھی “ میں جو بھی کچھ ہو
وہ اس ملک اور قوم کے مستقبل کیلئے ”نحس “نہ ہو
بلکہ اللہ رب العزت ہر منافق و مفاد پرست کے ”کچھ بھی“ کو
اس ملک و قوم کیلئے اپنی قدرت سے ”سعد و مبارک “بناکر
اس دنیا کو دکھادے کہ ” تم کچھ بھی کرلو ہوگا وہی جو میں چاہوں گا!
اور میں اپنی مخلوق کیلئے ہمیشہ اچھا اور بہتر ہی چاہتا ہوں “
............................................تحریر :عمران چنگیزی
Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130620 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More