قافلہ کیوں لٹا

ملک میں بجلی ہے نہ روزگار اور نہ ہی ایک عام انسان کو بنیادی حقوق حاصل ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اس وقت جو حوکت ہے اس میں اسلام کے وہ پیروکار بھی شامل ہیں جو مذہب اور سیاست کو لازم ملزوم کہتے ہیں اور اس میں کوئی شک بھی نہیں شاعر مشرق علامہ اقبال فرماتے ہیں کہ
جلال بادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو
جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

اورآج صورتحال یہ ہے کہ بزرگوں کی پنشن کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں ہمارے آج کے حکمران دنیا سے بھیک مانگ رہے ہیں کبھی آئی ایم ایف کے ترلے کیے جاتے ہیں تو کبھی دوست ممالک کے سامنے کشکول رکھا جاتا ہے لیکن خیر کہیں سے نہیں ملتی کیونکہ ہم نے اسلامی اصولوں پر چلنا چھوڑ دیا غریبوں کا حق کھانا شروع کردیاجمہوریت کے نام پر جن کے ووٹوں سے اقتدار میں آتے ہیں انہیں ہی پاؤں تلے روندنا شروع کردیتے ہیں جمہوریت کا اراگ الاپنے والوں کو جمہور کی فکر ہے نہ جمہوریت کی صحیح معنوں میں اگر جمہوریت کا سبق سیکھنا ہے تو حضرت عمر بن خطاب کے دور کی صرف ایک جھلک دیکھ لیں جنہوں نے حقیقی جمہوریت سے پوری دنیا پر حکومت کی اور انکے بنائے ہوئے قوانین آج بھی ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہیں شائد انکی ترقی کا راز بھی یہی ہے حضرت عمرؓ جب خلیفہ تھے تو راتوں کو گشت کیا کرتے تھے کہ کوئی بھوکا تو نہیں سویا کوئی تکلیف میں تو نہیں ایک دن چہرے پر نقاب پہنے ایک گلی سے گذرے تو دیکھا کہ ایک بوڑھی اماں کو دیکھا تو آپ رک گئے غلام سے کہنے لگے کہ بوڑھی پریشان لگتی ہے جس پر غلام نے پوچھا کہ اماں اندر آجائیں تو اماں کہنے لگی کہ جاؤ دوڑ جاؤ اپنا کام کرو کہا تیری مہربانی آنے دیں اور جب زد کی تو کہنے لگی آجاؤ حضرت عمر ؓ چہرے پر نقاب کے ساتھ اندر گئے پوچھا اماں کیوں پریشان ہو کہنے لگی عمر سے بڑی شکایت ہے پوچھا کیوں تو کہنی لگی بوڑھی بھی ہوں بیوہ بھی ہوں بے اولاد بھی ہوں 25دینار کا قرضہ چڑھ گیا تین دن ہوگئے روٹی نہیں کھائی اور عمر امیرالمومنین ہیں اس نے میرا حال تک نہیں پوچھا حضرت عمر ؓ کہنے لگے اماں عمر کو کیا پتا تو اس حال میں ہے تو مدینے کی وہ بوڑھی عورت بھی جانتی تھی کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے اماں نے کہا کہ کیا کہا تم نے عمر کو پتہ نہیں تو عمر کو جاکر میرا پیغام دے دو کہ حکومت چھوڑ دے اس کے حوالے کرے جو غریبوں کا پتہ رکھ سکے اگر وہ یہ پتہ نہیں رکھ سکتا تو پھر کیوں حکومت کرتا ہے غلام کہتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ دوڑ لگا کرباہر نکلے کھانا پکا پکایا اور25دینارگھر سے لائے دو بوریاں اناج کی کندھوں پر رکھ لیں غلام کہنے لگا حضور مجھے دیدیں فرمانے لگے وعدہ کر قیامت کے دن بھی میرا بوجھ اٹھائے گا غلام بولا حضور میں نہیں اٹھا سکتا حضرت عمر سامان لائے اور اس بوڑھی اماں کو 25دینار دیے دو تین مہینے کا راشن دیا اپنے ہاتھوں سے اماں کو کھانا کھلایا حضرت عمرؓاماں کے قدموں میں بیٹھ گئے کہنے لگے اماں چل عمر کو میری خاطر معاف کردے جس پر اماں نے ایک لفظ کہا کہ میں معاف نہیں کرونگی میں تو بوڑھی ہوں کسی وقت بھی بلاوا آسکتا ہے جب میں مرونگی ناں نبی پاک ﷺ میری قبر میں آئیں گے تو میں عمر کی شکایت کرونگی کہونگی کہ آقا میں غریبنی مجبور اور پریشان تھی اور آپ نے عمر کی ڈیوٹی لگائی تھی اور اس نے میرا حال نہیں پوچھا تو غلام کہتے ہیں کہ حضرت عمر بچے کی طرح بلک کر روئے اورہم نے انکو اتنا روتے کبھی نہیں دیکھا جتناوہ آج روئے ہیں اور کہنے لگے کہ اماں اس طرح نہ کرنا عمر بڑا کمزور ہے جو حقیقت میں اس وقت دنیا کا طاقتورترین حکمران تھاآپ نے کہااماں یہ شکایت نہ لگانا عمر بہت ماڑا ہے وہ حضور کا سامنا نہیں کرسکے گا تو اماں نے کہا کہ نہیں میں شکایت لگاؤں گی میرا دکھ ہی بڑا ہے جس پر حضرت فاروق آعظم بولے کہ اماں عمر کو میری خاطر معاف کردے تب بوڑھی اماں نے کہا ٹھیک ہے تیرے کہنے پرمیں عمرکو معاف کرتی ہوں جس پر نقاب پہنے حضرت عمر نے کہاں امان مجھے لکھ دے کہ تو نے عمر کو معاف کردیا اماں نے کہا تو لکھ دے میں دستخط کردیتی ہوں جس پر حضرت عمر نے لکھا کہ فلاں بنت فلاں حضرت عمر سے ناراض تھی پھر عمر نے راضی کرلیا اماں دستخط کرنے ہی لگی تھی کہ مولا علی شیر خدا آگئے اور کہنے لگے کہ عمر آپ ایدھر کھڑے ہو میں سارے مدینے میں ڈھونڈ آیا ہوں ملک شام کے سفیر آپ سے ملنے آئے ہیں یہ سننا تھا کہ اماں فٹا فٹ اٹھ گئی اور کہنے لگی ہائے یہ عمر تھا اور اسکے سامنے کہتی رہی جس پر فاروق اعظمؓ کہنے لگے نہ اماں تو وعدے پہ قائم رہ تو نے جو کیا ٹھیک کیا اب دستخط کردے اماں نے دستخط کیے تو حضرت عمر ؓ وہ خط شیر خدا کو دیکر کہنے لگے کہ علی گواہ کے دستخط آپ بھی کردو جسکے بعد آپ نے وہ خط حضرت علیؓ کو دیا اور کہنے لگے کہ مجھے امید ہے کہ میں آپ سے پہلے دنیا سے چلا جاؤنگا اور جب میں مر جاؤں تو یہ رقعہ میرے کفن میں رکھ دینا میرے نبی جب پوچھیں گے کہ عمر میری امت کا کیا کرکے آئے ہو تو میں رقعہ نکال کر عرض کرونگا کہ مولا ایک بوڑھی اماں ناراض تھی میں اسے بھی راضی کرکے آیا ہوں ۔اور آج یہ حال ہے کہ گھر گھر اور گلی محلے میں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں قرض حکمران کھا جاتے ہیں اور سود سمیت ادا عوام کو کرنا پڑتا ہے حکمران دنیا بھر کے چکر لگاتے ہیں پیسہ عوام کی جیب سے جاتا ہے ایوان اقتدار میں ہر روز لاکھوں کے کھانے کھائے اور کھلائے جاتے ہیں پیسہ غریب لوگوں کے خون پسینے کی کمائی کا ہوتا ہے آج تک کسی حکمران نے اپنی جیب سے کچھ نہیں خرچ کیا بلکہ عوام کا پیسہ لانچوں میں بھر بھر کر بیرون ملک بھیجا جاتا ہے جنکے نام پر سیاست کی جاتی ہے وہ در در کی خاک چھان رہے ہیں اور خود کو خادم اعلی سمیت کیا کیا کہنے والے بادشاہ بنے بیٹھے ہیں سو سال بھی جی لیں آخر ایک دن اﷲ کے حضور پیش ہونا ہے اور اپنے آقا نبی کریم ﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے کہ ہمارے دور میں غریب ،ناداراور مفلس لوگ خودکشیاں کرتے رہے اسلام میں ایسی جمہوریت تو نہیں تھی جو ہم نے بنا رکھی ہے یہاں جسکے دو چار سو ووٹ ہوں اسکی کی چاپلوسی کی جاتی ہے غریبوں کو کون پوچھتا ہے وہ تو روزی روٹی کی تلاش میں والدین کی ساری عمر کی جمع پونجی لٹاکر کشتی میں بیٹھ کر سنہرے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں اور پھر اس پر بھی تاویلیں دی جاتی ہیں غریب تو بس یہ پوچھتا ہے کہ
نہ ایدھر اودھر کی تو بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
مجھے راہزنوں سے غرض نہیں تیری رہبری کا سوال ہے
 

rohailakbar
About the Author: rohailakbar Read More Articles by rohailakbar: 794 Articles with 512251 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.