طالبان اور طالبات

افغانستان پر طالبان کے قبضے اور امریکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد طالبان حکومت کی طرف سے خواتین اور بچیوں کی تعلیم اور تعلیمی اداروں پر مکمل پابندی نے عورتوں کی زندگی کو اور مشکل بنا دیا ہے 24 دسمبر 2022 کے افغان وزارت اطلاعات اور وزارت تعلیم کے اعلامیہ کے مطاب اب سے بچیوں کی تعلیم خواتین کی ملازمتوں اور این جی اوز پر پابندی ہو گی اور اسکی خلافورزی کرنے والوں کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گاطالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد افغانستان میں جو طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے وہ بلا شک و شبہ خواتین ہیں ان کو ایک بر پھر ٹوکرہ نما ٹوپی برقعی میں قید کر دیا گیا ہے اور 2023 میں ان کو سو سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے جو بہت تشویشناک بات ہے بیس سال طویل جنگ اور جدوجہد کے بعد امید تو یہ تھی کہ شائد طالبان بدل چکے ہوں بدلتے وقت سے کچھ سیکھا ہو سوچ اور اطوار بدل گئے ہوں مگر افسوس ایسا کچھ نہیں ہوا ان پابندیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ آج بھی انہوں نے دنیا کے ساتھ چلنے یا ان سے آگے بڑھنے کا طریقہ نہیں سیکھا جس طرح یہ لوگ خواتین پر آہستہ آہستہ پابندیاں لگا رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ سے دودھ سے مکھی کی طرح نکال پھینکا جائے گا وہ بین الاقوامی تنظیمیں اور این جی اوز جو خواتین کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہیں ان پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کی تلقین کی گئی بی بی سی کی 30 دسمبر 2022 کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے عوت کو پہلے ہی رد کر دیا تھا اب ان کی تعلیم اور کام پر پابندی لگا دی گئی ہے جو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جسمیں انکا لباس تعلیم تقریبات میں شرکت ملازمت مخلوط تعلیم یعنی کو ایجوکیشن پر پابندی اور ان کے حقوق کےئے کام کرنے اور آواز اٹھانے والی این جی اوز پر پابندی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے شدید سردی میں جہاں لوگوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں وہاں لیڈی ڈاکٹر اور نرسز پر پابندیاں ادھر رہنے والوں کے لیے کسی بم کے گرنے سے کم نہیں زچہ بچہ کے مسائل بھی ایک خوفناک المیہ کو جنم دے سکتے ہیں جو بچیاں بڑی ہو کر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہونا چاہتی تھیں ان کے خوابوں کا چکناچور ہونا بھی اس میں شامل ہے آخر میں اتنا ہی کہوں گی کہ تعلیم حاصل کرنے کا حق ہر عورت کا ہے جو انہیں کسی ملا یا طالبان نے نہیں بلکہ اللّٰہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے-

Saqib Afzaal
About the Author: Saqib Afzaal Read More Articles by Saqib Afzaal: 4 Articles with 2295 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.