عمران خان کی گرفتاری اور پاکستانی نامرد فوج


✍: سمیع اللہ خان، انڈیا۔
عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس طرح پاکستان میں موجود امریکی غلاموں کی پیاس کو بجھانے کی کوشش کی گئی ہے، دراصل پاکستان کی بدقسمتی پاکستانی فوج ہے، عالم اسلام میں سب سے زیادہ نامرد اور بدکردار فوج پاکستان کی ہے اس کی بیشتر تاریخ امریکا اور استعمار کی خصیہ برداری سے بھرپور ہے، پاکستان کی فوج اس معنیٰ کر ہندوستانی افواج سے بھی گئی گزری ہے کہ اس کے افسران کو اپنی عزت نفس کی بھی کوئی پروا نہیں ہوتی ہے، جس طرح پاکستان کی روایتی سیاسی قیادت امریکا کےمطابق اپنی دم ہلاتی ہے ویسے ہی پاکستان کی فوج اپنے ملک کے کٹھ پتلی سیاستدانوں کے اشاروں پر طوائفوں کی طرح ناچنے کے لیے جانی جاتی ہے، ملک کی حکومتوں کا تختہ پلٹنے اور مستحکم سیاسی قیادتوں کو کمزور کرنے کے علاوہ باقی کوئی بھی خاطرخواہ ملی کارنامہ پاکستانی فوج کے دامن میں نہیں ہے، اگر پاکستانی فوج کا کوئی شخص یا سپاہی میری اس تحریر کو پڑھ رہا ہو تو میں اس سے صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دنیا بھر کی فوجیں کسی نہ کسی درجے میں عزت نفس اور بظاہر ہی سہی حق خودارادیت کی نمائش ضرور کرتی ہیں، تم لوگ وہ بھی بیچ کر کھا گئے ہو تو اب کم از کم ایک آخری کام یہ کرلو کہ خود کو فوج کہلانا بند کرو اور اپنے لیے " کرائے کے قاتلوں " کا عنوان منتخب کرلو_
جن لوگوں نے پاکستان کو سالہاسال سے صرف لوٹنے کھسوٹنے اور امریکی مفادات کے آگے جھونکنے کا کام کیا انہیں عمران خان کی زندگی سے سب سے زیادہ خطرات ہیں چنانچہ انہوں نے رونا شروع کردیا ہے، کام کرنے والا اور نظریہ دینے والا لیڈر نکموں اور نالائقوں کا صفایا کرسکتا ہے لیکن پاکستان کی یہ بدقسمتی ہے کہ اس نے نظریاتی لیڈروں کی کبھی قدر نہیں کی،
عمران خان کی گرفتاری ان کے مخالفین کی کم ظرفی، بزدلی اور ان سے خوفزدہ ہونے کا بیانیہ ہے یہ ان کے برحق ہونے کی دلیل ہے یہ ظالمانہ گرفتای انہیں تاریخ ساز بنائے گی، ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا اور وہ آئندہ مزید قوت کےساتھ واپسی کریں گے_

Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 225 Articles with 250902 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More