کوئی بھی گلی سے باہر نہیں جانا چاہتا۔۔ ایک ہی سڑک کے کنارے آباد پورے گاؤں کی انوکھی حقیقت

image
 
پولینڈ کے علاقے کراکوو کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر اولکسکا اپ لینڈ میں واقع تقریباً 6000 افراد پر مشتمل پولش گاؤں سوزووا کو اس کی غیر معمولی ترتیب کی وجہ سے لٹل ٹسکنی کا نام دیا گیا ہے۔
 
سوزووا گاؤں کئی سالوں سے آباد ہے لیکن حال ہی میں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس گاؤں نے بین الاقوامی توجہ حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔
 
 دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دیہی بستی کی غیر معمولی ترتیب دیکھ کر حیران ہیں، ایک گلی کے دونوں طرف تاحد نگاہ سیںکڑوں مکانات کثیر رنگ کے زرعی کھیتوں سے گزرتے ہیں۔
 
image
 
2017 کی مردم شماری کے مطابق یہاں 5819 باشندے آباد ہیں اور یہ تمام لوگ اس 9 کلومیٹر تک پھیلی گلی میں ہی رہتے ہیں۔
 
سوزووا کی فضائی تصاویر اصل میں پولینڈ میں 2021 میں وائرل ہوئی تھیں لیکن اس ماہ پولش گاؤں کی ایک ڈرون شاٹ ویڈیو نے بین الاقوامی توجہ حاصل کی۔
 
چاروں طرف سے زرعی اراضی سے گھرے ہوئے گاؤں کی منفرد شکل دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، ساتھ ہی اس حقیقت سے کہ ہر ایک نے باہر کی طرف پھیلنے کے بجائے صرف مرکزی سڑک کے ساتھ ہی اپنا گھر بنایا ہے۔
 
image
 
سوزووا کے سنگل اسٹریٹ اس گاؤں کو بڑے بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے عجیب قرار دیا تھا لیکن وسطی یورپی ملک میں کسی گاؤں سے گزرنے والی واحد سڑک کا ہونا بالکل بھی غیر معمولی نہیں ہے لیکن فضائی نقطہ نظر اسے زیادہ متاثر کن بنا دیتا ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: