کاش وہ وقت دوبارہ لوٹ آئے٬ 8 تصاویر جنہیں دیکھ کر آپ کو اپنا بچپن یاد آجائے گا کہ وہ کتنا شاندار تھا

90 کی دہائی اور 2000 کی دہائی کے آغاز میں پیدا ہونے والے لوگ اس سنہری دور کو تمام عمدہ چیزوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھیں گے- کیونکہ وہ ان چیزوں کے ساتھ نہ صرف جوان ہوئے ہیں بلکہ ان چیزوں نے ان سالوں کو بہت پرجوش بھی بنایا ہے۔ ہم یہاں اس سنہری دور کی یادگار چیزوں کی چند تصاویر شئیر کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو اپنا بچپن یاد آجائے گا اور آپ کی یہی خواہش ہوگی کہ کاش وہ وقت دوبارہ لوٹ آئے-
 
image
یقیناً اس پینسل باکس سے تو ہر بچے نے ہی کھیلا ہوگا جو کبھی بھی کسی اکتاہٹ سے بھرپور مضمون کی کلاس میں بھی بور نہیں ہونے دیتا تھا-
 
image
90 کی دہائی کے ریسلنگ کے شوقین نوجوان اور بچے انڈر ٹیکر سے تو ضرور واقف ہوں گے جس کی مقبولیت کی وجہ اس کا خاص انداز بھی تھا-
 
image
ویسے تو یہ بچوں کا ایک انڈین ڈرامہ تھا لیکن ہر جگہ مشہور تھا جس کی وجہ اس میں دکھائی جانے والی جادوئی پینسل تھی جو ہر کام چٹکیوں میں کرتی تھی-
 
image
آج موبائل پر گیمز کھیلنے والے بچے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے چند مخصوص گیموں سے ملنے والی خوشی سے واقف نہیں- 90 اور 2000 کی دہائی کے بچے Roadrash اور Prince of Persia کے دیوانے تھے-
 
image
اس وقت، اسکول کی کاپیوں اور کتابوں پر اپنے نام اور دیگر کے لیے بنائے جانے والی سلپس کا انتخاب بھی دلچسپ ہوتا تھا-
 
image
کارٹون نیٹ ورک ہر بچے کا پسندیدہ چینل جس کے معیاری کارٹون کو آج عمر گزرنے کے بعد بھی بھلایا نہیں جاسکا-
 
image
اپنے وقت کی مشہور اور دلچسپ گیمنگ ڈیوائس جس میں ایک ہی وقت میں بےشمار گیم کھیلے جانے کی سہولت موجود ہوا کرتی تھی- یقیناً آپ نے بھی اس سے بچپن میں ضرور کھیلا ہوگا-
 
image
اس پرانی لیکن دلچسپ اور تفریح سے بھرپور چیز کو دیکھ کر تو یقیناً آپ کی بھی خواہش ہوگی کہ کاش وہ گزرا وقت دوبارہ واپس لوٹ آئے-
YOU MAY ALSO LIKE: