باپ کی دوسری شادی نے ہمیں باپ سے دور کر دیا، شوبز کی چمک دمک کے پیچھے چھپے دکھ جنہوں نے بچوں کو باپ سے جدا کردیا

image
 
شوبز کی دنیا کو مصنوعی دنیا کہا جاتا ہے اس دنیا میں چمک دمک رنگا رنگی تو ہوتی ہے مگر جس طرح ایک شرارہ مختصر وقت کے لیے چمکتا ہے اور اس کے بعد اس کے گرد اس کی راکھ اور تاریکی رہ جاتی ہے- اسی طرح سے شوبز کی دنیا بھی ایسی ہی ہوتی ہے جو کہ عارضی طور پر ہر فرد کو اپنی کشش میں مبتلا کرتی ہے مگر اس کے بعد ہر طرف تاریکی ہی پھیل جاتی ہے- آج ہم آپ کو کچھ ایسے افراد کے بارے میں بتائيں گے جنہوں نے اپنے گھر کے سکھ اور چین کو چھوڑ کر شوبز کی چکا چوند کو اپنا تو لیا مگر جب یہ چمک زائل ہوتی تو ان کے پاس کچھ بھی نہ بچا یہاں تک کہ اپنے بچے بھی نہیں-
 
جاوید شیخ
جاوید شیخ کی پہلی شادی زينت منگی نامی خاتون سے ہوئی تھی جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہ تھا ان سے جاوید شیخ کو اللہ نے دو بچوں سے بھی نوازہ تھا جو شہزاد شیخ اور مومل شیخ تھے- مگر جاوید شیخ شوبز کی چمک دمک میں اپنے بچوں اور پہلی بیوی کو چھوڑ کر سلمیٰ آغا کی خوبصورتی کا شکار ہو گئے اور ان سے شادی کر لی ان کی دوسری شادی کی اطلاع جب زينت منگی کو ہوئی تو انہوں نے جاوید شیخ سے طلاق لے کر علیحدگی اختیار کر لی اور بچے بھی اپنے ساتھ لے گئيں- جلد ہی جاوید شیخ کی اور سلمیٰ آغا کی شادی طلاق پر پہنچ کر ختم ہوئی مگر اس وقت تک جاوید شیخ کا پہلا گھر بھی ختم ہو چکا تھا جس کے بعد جاوید شیخ نے اداکارہ نیلی کے دامن میں پناہ لینے کی کوشش کی مگر ان سے بھی ان کی شادی نہ ہو سکی- اس موقع پر جاوید شیخ کے بچے جو اب کامیاب اداکار بھی ہیں ان کا یہ کہنا ہے کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں اپنی ماں کی وجہ سے ہیں جنہوں نے ان کی تربیت کی اور پرورش کی۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتے رہے ہیں جبکہ ان کے والد یعنی جاوید شیخ علیحدہ گھر میں ان سے الگ رہتے ہیں-
image
 
وسیم عباس
وسیم عباس جو کہ پنجابی فلموں کے معروف اداکار اور گلوکار عنایت حسین بھٹی کے بیٹے بھی ہیں۔ عنایت حسین بھٹی کے بیٹے وسیم عباس نے اپنی پوری زندگی اداکاری کے شعبے میں گزاری اور اب ان کے بچے بھی اسی شعبے سے منسلک ہیں- وسیم عباس کے بیٹے علی عباس کا یہ کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کا بہت احترام کرتے تھے مگر جب ان کے دادا کا انتقال ہوا اس وقت ان کی عمر صرف بارہ سال تھی اور وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے- مگر اس مشکل ترین وقت میں ان کے والد وسیم عباس نے ان کی والدہ کو طلاق دے کر صبا حمید سے دوسری شادی کر لی- اپنی زندگی کے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے تینوں بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے ساری ذمہ داری ان کے کاندھوں پر آگئی تھی اور وہ اپنی زندگی کے ان دو سالوں کو برا ترین وقت قرار دیتے ہیں- تاہم اب ان کے والد کے رویے کے سبب وہ سب اس حقیقت کو تسلیم کر چکے ہیں- مگر ان کے والد اب بھی دوسری بیوی کے ساتھ رہتے ہیں جب کہ وہ کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ ان کے والد کے اس عمل نے ان کو وقت سے پہلے ہی بڑا کر دیا تھا-
image
 
راج ببر
راج ببر کا شمار بھی بھارتی فلمی صنعت کے مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا ہے مگر ان کے حوالے سے کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ ان کے اس کیرئير کی کامیابی میں ان کی محنت سے بھی زيادہ کردار ان کی بیوی نادرہ کی محنت کا ہے- جن سے راج ببر کی شادی ان کی طالب علمی کے دور ہی میں ہو گئی تھی جس کے بعد نادرہ نے ایک تھیٹر کمپنی کی بنیاد رکھ کر اس سے حاصل ہونے والی آمدنی اور سپورٹ کی مدد سے راج ببر کو کامیاب اداکار بنوایا- مگر یہی راج ببر جب کامیاب ہوئے تو نادرہ کو چھوڑ کر سمیتا پاٹل سے دوستی بڑھا بیٹھے اور انہوں نے نادرہ اور اپنے بچوں کو چھوڑ کر سمیتا پاٹل سے خفیہ شادی کر لی- تاہم سمیتا پاٹل کے مرنے کے بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا اور وہ واپس نادرہ اور اپنے بچوں کے پاس لوٹ گئے تھے جبکہ اس موقع پر نادرہ نے بھی ان کی تمام غلطیاں معاف کر کے ان کے ساتھ دوبارہ سے زندگی کا آغاز کر دیا تھا-
image
 
شوبز کی یہ کہانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس کی چمک دمک کسی کی بھی آنکھوں کو اس حد تک خیرہ کر سکتی ہے کہ لوگ اپنے بیوی بچوں تک کو چھوڑ دیتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: