اخلاق اور معاملات

ہر انسان پریشان ہے جسکی وجوہات بہت سی ہیں،انسان کا اپنے پاس نعمتوں کو نا پہچاننا اور جو اسکے پاس نہیں اس کو سوچتے رہنا ،اگر انسان اپنے آپ کو دیکھے اور اﷲ تعالیٰ کی نعمتوں کو دیکھے اور پھر اس انسان کو دیکھیں جس کے پاس وہ نعمتیں نہیں تو وہ اﷲ کا شکر ادا کرے گا ،اور اﷲ تعالیٰ کا وعدہ ہے جو شکر ادا کرے گا اسے اور زیادہ عطا کیا جائے گا ۔اور جو شکر ادا کرنے کی بجائے اپنے سے اوپر والے کو دیکھ کر ناشکری کرے گا اس سے کوئی وعدہ نہیں ،چاہے اسے عطا کرے ،چاہے اس سے چھین لے۔اﷲ پاک نے انسان کے لیے دنیا کو تخلیق کیا اور انسان کو اپنی پہچان کروانے کے لیے انبیا کا سلسلہ شروع کیا ہر نبی نے دنیا میں آ کر انسانوں کو اﷲ کی پہچان کروائی اور انسانیت کا درس دیا انسان نے خود انسان کا حق کھانا اور ظلم کرنا شروع کیا ۔اس وقت بھی دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے انسان کے اندر حوس اور لالچ نے انسان کو جانور سے بدتر کر دیا ہے ۔آج بطور انسان ہمیں خود انسانیت کے بارے جو تعلیمات اﷲ کے پیارے نبی حضرت محمد ﷺنے درس دیا اسکو دیکھنا ہے کہ اس پر عمل پیرا ہیں ۔اﷲ کے نبی ﷺ نے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ انسان پہ لازم ہے کہ کسی دوسرے انسان کا حق نہ کھائے اور ہم اپنی ہی بہن ،ماں اور بیٹی تک کا حق ادانہیں کرتے ۔اخلاق اور معاملات اگر ہمارے ٹھیک ہو جائیں تو ہم جتنی بھی پریشانیوں میں مبتلا ہیں اس سے چھٹکارا مل سکتا ہے ۔اﷲ پاک نے ہمیں نبی کریم ﷺکے زندگی میں سب معاملات معاشرت اخلاقیات اور ہر پریشانی کاحل دیا ہے اور یہ ہم پر چھوڑ دیا ہے کہ ہم اپنی پریشانیوں اور زندگی کو خوش اور آسان بنا سکیں ۔زمین والوں کے جیسے اعمال کئے جاتے ہیں آسمان سے ویسے فیصلے زمیں پر اترتے ہیں اور بطور مسلمان ہمارا یقین ہے کہ انسان کے حالات اس کے اعمال کا ہی نتیجہ ہوتا ہے ،اس لیے بطور انسان ہم اپنے اعمال کو ٹھیک کریں اﷲ پاک کی حدود میں خود کولائیں کیونکہ دنیا مسلمان کے لیے قید خانہ ہے اگر ہم دنیا کی زندگی اﷲ پاک کے احکامات اور نبی کریمﷺکی سنتوں پر گزاریں گے تو اﷲ پاک کا وعدہ ہے کہ میں دنیا اور آخرت دونوں میں انسان کا کامیاب کروگا ۔اور جو اﷲ کے احکامات اور نبی ﷺ کی سنتوں کا اپنائے گا تو دنیا جو اس کے مقدر میں ہے وہ اسے مل جائے گی اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں اور یہ سب اﷲ پاک نے کر کے بھی دکھایا ہے حؤصحابہ نے جب اﷲ پاک کے احکامات اور نبی ﷺکی سنتوں کو سو فیصد اپنایا تو اﷲ پاک نے پوری دنیا پر مسلمانوں کو حکومت دی ،اب یہ ہمارے سوچنے کی بات ہے کہ ہم اپنے آپ کو اﷲ پاک کی حدود اور نبی ﷺکی سنتوں پہ لے آئیں تو آج بھی ہمارے تمام معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔اﷲ پاک ہم سب کو اپنے احکامات اور نبیﷺکی سنتوں کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ْ

Rizwan Sarwar
About the Author: Rizwan Sarwar Read More Articles by Rizwan Sarwar: 3 Articles with 1358 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.