سمندری پانی نمکین کیوں ہوتا ہے؟

یہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے اور ہمارے نیچر کا حصہ ہے اگر سمندر کا پانی نمکین نہ ہوتا تو نہ اسمیں مچھلی ہوتا اور نہ ہی کرہ ارض پر انسانی ابادی نمکین پانی سے سمندر کا پانی سڑتا نہیں اس میں بدبو پیدا نہیں ہوگی اگر میٹھا ہوتا تو سمندر سے اتنی بدبو آتی جس سے کرہ ارض پر رہنا محال ہوتا۔

نمک کرسٹلز

سمندری پانی نمکین ہونے کی سب سے بڑی وجہ سمندر میں موجود نمک کے ذرائع ہیں۔

1۔ سب سے بڑا نمک کا ذریعہ سمندر میں ہائیڈرو تھرمل سیال ہے، جو سمندری فرش میں وینٹوں سے آتا ہے۔ سمندری پانی سمندری فرش میں دراڑیں ڈالتا ہے اور زمین کے مرکز سے میگما سے گرم ہوتا ہے۔ گرمی کیمیائی رد عمل کی ایک سیریز کا سبب بنتی ہے۔ پانی آکسیجن، میگنیشیم اور سلفیٹ کھو دیتا ہے، اور ارد گرد کی چٹانوں سے لوہے، زنک اور تانبے جیسی دھاتیں اٹھاتا ہے۔ جو کہ گرم سمندری پانی کے ساتھ وینٹوں سے ملکر نمکیات کی چٹانوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

2۔ کچھ سمندری نمکیات پانی کے اندر آتش فشاں پھٹنے سے آتے ہیں، جو براہ راست سمندر میں معدنیات چھوڑتے ہیں۔

3۔ نمک کے گنبد بھی سمندر کی نمکینی میں حصہ ڈالتے ہیں۔ یہ گنبد، نمک کے وسیع ذخائر جو کہ ارضیاتی اوقات میں بنتے ہیں، دنیا بھر میں زیر زمین اور زیر سمندر پائے جاتے ہیں۔ وہ میکسیکو کے شمال مغربی خلیج کے براعظمی شیلف میں عام ہیں۔

4۔ سمندری پانی میں سب سے زیادہ پائے جانے والے دو آئن کلورائیڈ اور سوڈیم ہیں۔ ایک ساتھ، وہ سمندر میں تمام تحلیل شدہ آئنوں کا تقریبا 85 فیصد بناتے ہیں. میگنیشیم اور سلفیٹ کل کا مزید 10 فیصد بناتے ہیں۔ دوسرے آئن بہت کم ارتکاز میں پائے جاتے ہیں۔ سمندری پانی میں نمک کا ارتکاز درجہ حرارت، بخارات اور ورن کے ساتھ مختلف ہوتا ہے۔ نمکیات عام طور پر خط استوا اور قطبین پر کم اور وسط عرض بلد پر زیادہ ہوتی ہے۔ اوسط نمکیات تقریباً 35 حصے فی ہزار ہے۔ ایک اور طریقے سے کہا گیا ہے کہ سمندری پانی کے وزن کا تقریباً 3.5 فیصد تحلیل شدہ نمکیات سے آتا ہے۔

5۔Microorganisms جیسے algae اور کچھ قسم کے بیکٹیریا بھی نمک تیار اور خارج کرتے ہیں ، جو سمندر کے نمک کے مجموعی مواد میں حصہ ڈالتے ہیں۔

6۔مختلف اجزاء سے مالامال زیر زمین میگما جب لاوہ بن بن کر سطح پر آتا ہے تو یہ خوب سارا نمک لانے کا بھی باعث بنتا ہے ۔ یاد رہے کہ زمین پر سب سے زیادہ لاوہ سمندر میں ہی نکلتا ہے جس کے پورے پورے پہاڑی سلسلے ہیں جیسا کہ "رنگ آف فائر".

7۔ساحل سمندر پر موجود نمکین پہاڑ کیساتھ پانی کے موجوں کا بار بار ٹکرانا اس کے کٹاؤ کا باعث بنتا ہے جو کہ پانی میں نمک کے اضافے کا باعث بنتا ہے۔

8۔دریا کا پانی اصل میں سمندر کا پانی ہوتا ہے جو بخارات بن کر بادل بن کر برس کر دریا کی صورت اپناکر واپس سمندر میں گرتا ہے۔لیکن چونکہ بخارات بنتے وقت صرف پانی بخارات بن کر اڑتا ہے اور نمک سمندر میں ہی رہ جاتا ہے اسلئے دریا کا پانی میٹھا ہوتا ہے۔دوسری جانب سمندر کے پانی میں نمک کی مقدار کم نہیں ہوتی اسلئے وہ ہمیشہ نمکین ہوتا ہے۔

بارش کے پانی کی تاثیر ذرا تیزابی ہوتی ہے۔ اب بارش جب پتھروں پہ، پہاڑوں پہ برستی ہے تو اس سے کیمیائی عمل کے ذریعے نمک بنتا ہے، اب یہی نمکیات، ندی نالوں،اوردریاؤں وغیرہ میں شامل ہوجاتے ہیں۔
لیکن کیونکہ یہ پانی سمندر کے مقابلے میں کم ہوتا ہے اور تازہ ہوتا ہے اس لئے اس میں نمکیات اتنے زیادہ محسوس نہیں ہوتے جتنے سمندری پانی میں ہوتے ہیں اب ایک دریا شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں سے چلتا ہوا کراچی تک آتا ہے تو راستے میں ہزاروں ندی نالوں کا پانی اس میں شامل ہوجاتا ہے.
اور اسی طرح سمندر میں یہی پانی ہزاروں سالوں سے مسلسل شامل ہو رہا ہے۔اس لئے سمندر کا پانی زیادہ نمکین ہوتا ہے۔

تفسیر روح المعانی میں ھے کہ دریاوں کا پانی روانی کی وجہ سے سڑتا نہیں ھے اور سمندر کا پانی سڑنے سے محفوظ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس میں نمک پیدا کی ھے۔۔۔۔۔ذالک تقدیر العزیز العلیم۔
 

Mujeeb Ur Rehman
About the Author: Mujeeb Ur RehmanAoa , Myself Mujeeb ur Rehman from Muzaffar Garh Punjab. Working as Maintenance Manager in a well reputed Organisation. I've keen interest in articles.. View More