دادی کی تصویر میں دادا کا بھوت، کچھ تصاویر جن کے بھوت دیکھ کر کمزور دل افراد کی نیندیں اڑ بھی سکتی ہیں

image
 
عام طور پر بچپن میں بچوں کو سلانے کے لیے مائیں اکثر یہ کہتی تھیں کہ سو جاؤ ورنہ بھوت آجائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ بھوت یا جن کا نام سن کر ہی بڑے ہونے کے باوجود ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی کی لہر سی دوڑ جاتی ہے- لیکن حقیقت میں بھوت یا جن دیکھنے والے کم ہی افراد ہوتے ہیں جو یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے بھوتوں کو دیکھا ہے ایسے ہی کچھ افراد کے تجربات آج ہم آپ سے شئير کریں گے-
 
بھوت تصویروں میں
ویسے تو اکثر افراد یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے بھوتوں کو دیکھا ہے مگر ان کی بات پر یقین کم ہی لوگ کرتے ہیں- مگر آج ہم آپ کو کچھ ایسی تصاویر دکھائيں گے جن میں نہ صرف بھوت نظر آرہے ہیں بلکہ ان کو دیکھ کر آپ خود بھی یقین کر سکتے ہیں کہ بھوت کیسے ہوتے ہیں-
 
1: بھوت بچے کی تصویر
یہ تصویر 1976 میں نیویارک کے ایک گھر میں لی گئی ہے بھوت والی اس تصویر کو دنیا بھر میں کافی شہرت حاصل ہوئی- اس تصویر میں ایک نو دس سال کے بچے کو دروازے سے جھانکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی سفید آنکھیں کیمرے کی روشنی مین چمک رہی ہیں- تحقیق کے مطابق یہ بھوت جان ڈفیو نامی نو سالہ بچے کا ہے جس کو اسی گھر میں قتل کر دیا گیا تھا-
image
 
2: دادی کی تصویر میں دادا کا بھوت
یہ تصویر ڈنائيس رسل نے 1997 میں لی تھی اور تصویر میں نظر آنے والی خاتون ان کی دادی ہیں بظاہر عام سی نظر آنے والی یہ تصویر بالکل عام تصویر تھی مگر کچھ سالوں بعد جب انہوں نے اس تصویر کو دوبارہ دیکھا تو اس تصویر میں دادی کے سر کی طرف ایک آدمی نظر آرہا ہے جو کہ ان کے دادا تھے- مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ اس تصویر کو لینے سے 12 سال قبل ہی ان کے دادا کا انتقال ہو چکا تھا-
image
 
3: خزانے کی حفاظت کرنے والے بھوت
ایک طویل عرصے سے لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ باکو میں موجود ڈیسی بال ہوٹل جو مشرقی رومانیہ میں واقع ہے اس ہوٹل کی بنیادوں میں کوئی تاریخی خزانہ دفن ہے جس کی حفاظت پر کچھ پادریوں کے بھوت مامور ہیں- زير نظر تصویر میں اس دعویٰ کے ثبوت کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھوت نما پادری اس ہوٹل کی سیڑھیوں میں نظر آرہا ہے-
image
 
4: بچی کی قبر سے باہر اس کا بھوت
سال 1946 میں ایک بچی کا انتقال اس کے بچپن میں ہو گیا جس کی ماں اپنی بچی کی قبر پر گئی تو اس نے اپنے کیمرے سے اس بچی کی قبر کی تصویر بھی لے لی تاکہ جب دل بہت بے چین ہو تو اس تصویر کو دیکھ کر دل کو تسلی دے سکے- مگر جب اس نے یہ تصویر دھلوائی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ تصویر میں صرف بچی کی قبر ہی نہیں بلکہ وہ خود بھی موجود تھی-
image
 
5: چرچ میں سفید عورت کا بھوت
سال 1975 میں ڈیانا اور پیٹیر برتھلوٹ نے برطانیہ کے ایک چرچ ورسٹیڈ چرچ کی سیر کا پروگرام بنایا دونوں میاں بیوی وہاں پہنچے اور جس وقت ڈيانا دعا کر رہی تھیں تو پیٹر نے اس لمحے کو اپنے کیمرے میں یادگار کے طور پر قید کر لیا- لیکن جب اس تصویر کو دھلوایا تو ان کو اپنی بیوی کے پیچھے ایک سفید رنگ کا خاکہ نظر آیا اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق یہ اس چرچ میں موجود سفید عورت کا بھوت ہے جو یہاں آنے والوں کی دعائيں سنتی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: