سالوں کے رشتے لمحوں میں ٹوٹے، شوبز کے جوڑے جن کے رشتوں کو سال 2022 نظر لگا گیا

image
 
انسان کی تقدیر میں کیا لکھا ہے اس کا فیصلہ اس کے اس دنیا میں آنے سے قبل ہو چکا ہے- مگر اس کے باوجود انسان کی خوش امیدی ہر لمحہ اس کو اس حوالے سے پر امید رکھتی ہے کہ آنے والے وقت میں تقدیر نے اس کے لیے خوشیاں رکھی ہوئي ہیں- ہر نیا دن ہر نیا سال ،ہر نیا موسم، ہر نیا رشتہ پرانے وقت کے خاتمے اور آنے والے وقت کا پیغام لے کر آتا ہے جیسے کہ سال 2022 اپنے اختتام کے سفر پر گامزن ہے اس سال جہاں کچھ لوگ ایسے تھے جن کو بہت ساری خوشیاں ملیں وہیں شوبز سے جڑے کچھ افراد ایسے بھی تھے جنہیں اس سال میں اپنے گھر کے ٹوٹنے کے دکھ کا سامنا کرنا پڑا- ایسے ہی کچھ افراد کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: عمران اشرف اور کرن اشفاق
عوام کا پسندیدہ بھولا اور ورسٹائل اداکار عمران اشرف سال 2018 میں کرن اشرف سے رشہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے مگر سال 2022 کو ان کے اختلافات کا سال کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا- سوشل میڈيا کے ذریعے عوام کو ان کے باہمی اختلافات کی سن گن تو مل ہی رہی تھی مگر اکتوبر 2022 کو عمران اشرف نے اپنی ایک سوشل میڈيا پوسٹ کے ذریعے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان کر دیا- جس کے بعد انہوں نے عوام سے یہ درخواست کی کہ انہوں نے یہ فیصلہ باہمی طور پر کیا ہے اس وجہ سے ان کی پرائيوسی کا احترام کیا جائے-
image
 
2: فیروز خان اور علیزہ سلطان
ٹی وی اسکرین کے اینگری لور اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک اینگری میں ثابت ہوئے اور سال 2018 میں ان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی علیزہ نے ان پر تشدد کا الزام لگا کر سال 2022 میں ان سے نہ صرف علیحدگی اختیار کر لی بلکہ جاتے جاتے اپنے دونوں بچے بھی اپنے ساتھ لے گئیں- فیروز خان کے لیے یہ سال اس حوالے سے بھی مشکل ثابت ہوا کہ عورت پر تشدد کے الزام کے بعد ان کے کئی ساتھی اداکاروں نے بھی نہ صرف ان پر تنقید کی بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی انکار کر دیا-
image
 
3: ثنا فخر اور فخر جعفری
علیحدگی توڑ کر رکھ دیتی ہے مگر بعض اوقات یہ علیحدگی اس لیے بھی ضروری ہوتی ہے کہ یہ آپ کو ٹوٹنے سے بچا لیتی ہے- یہ ہیں وہ الفاظ جن کے ذریعے مشہور اداکارہ ثنا نے اپنے شوہر فخر جعفری سے علیحدگی کے موقع پر سوشل میڈيا پر استعمال کیے- ان دونوں کی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی اور دونوں کے دو بیٹے بھی تھے مگر ان کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ ان دونوں کا باہمی تھا-
image
 
4: مدیحہ رضوی اور حسن نعمان
نو سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہنے والے مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کا یہ ماننا تھا کہ دو بیٹیوں کے والدین ہونے کے سبب انہوں نے اس رشتے کو بچانے کے لیے بہت محنت کی- کبھی ہم ساتھ رہے کبھی ہم الگ رہے اور وہ سب کچھ کیا جو کر سکتے تھے مگر اب آخر کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمارا ایک دوسرے سے علیحدہ ہونا ہی بہتر ہے- اور اس طرح ایک اور جوڑا سال 2022 میں ایک دوسرے سے رشتے جدا کر گئے-
image
 
کچھ جوڑے جو علیحدہ تو ہوئے مگر ان کی طلاق کی تصدیق نہ ہو سکی
 
احد رضا میر اور سجل علی
عوام کا انتہائی پسندیدہ جوڑا جن کے ایک ہونے پر عوام نے بہت خوشی اور محبت کا اظہار کیا تھا مگر اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں اپنے سوشل میڈيا اکاؤنٹ سے بھی وہ ایک دوسرے کو ان فالو کر چکے ہیں- مگر ان دونوں کی جانب سے اب تک باقاعدہ علیحدگی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے- مگر ان کے قریبی حلقوں کا یہ دعویٰ ہے کہ سال 2022 میں ان دونوں کی علیحدگی ہو چکی ہے جس پر عوام نے بہت دکھ کا اظہار بھی کیا مگر آفیشل اعلان ابھی باقی ہے-
image
 
فرقان قریشی اور سبرینہ
سال 2016 میں ایک دوسرے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اس جوڑے کے درمیان بھی اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں یہاں تک کہ ان دونوں نے نہ صرف سوشل میڈيا پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے بلکہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کی تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈلیٹ کر دی ہیں- تاہم اب تک اس حوالے سے میڈيا کو کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی-
image
 
اب جب کہ سال 2023 کا سورج طلوع ہونے والا ہے تو ہماری دعا ہے کہ ان سب لوگوں نے جنہوں نے سال 2022 میں بڑے دکھ دیکھے سال 2023 ان کے غموں کو دور کر کے ان کے دامن کو خوشیوں سے بھر دے
YOU MAY ALSO LIKE: