شمسی توانائی کا فروغ ضروری

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں شمسی توانائی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما شروع ہونے سے پہلے سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری اور ایندھن کی مد میں امپورٹ بل میں کمی کے لئے شمسی توانائی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ وفاقی کابینہ ملک بھر میں ایندھن کی جگہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے فریم ورک منظور کر چکی ہے۔ملک میں توانائی کی قلت کے پیش نظر ضروری ہے کہ شمسی توانائی کے پہلے سے زیر غور منصوبوں پر جلد عملدرآمد کرایا جائے اور اس کے لئے بڈز طلب کی جائیں۔آبادی میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب اور سستی بجلی کی فراہمی کے لئے شمسی توانائی کا فروغ ملک کی ناگزیر ضرورت ہے۔ دنیا بھر کے ترقی یافتہ اور صنعتی ممالک میں تمام بڑے منصوبوں کے لئے شمسی توانائی کو کام میں لایا جا رہا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ملکوں کے ماہرین کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جائے۔ ایندھن کی درآمدات کو کم سے کم کیا جائے اور اس پر اٹھنے والے سرمائے کو شمسی توانائی کے فروغ پر خرچ کیا جائے، نجی سطح پر بھی شمسی توانائی کے فروغ کے لئے اقدامات اور ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں،سرکاری عمارات و دفاتر میں بجلی کی غیر ضروری کھپت کو روکاجائے اور سادگی کو فروغ دیا جائے تاکہ توانائی کے بحران پر قابوپایاجا سکے.
 

Kamran Shehzad
About the Author: Kamran Shehzad Read More Articles by Kamran Shehzad: 52 Articles with 19982 views Kamran Shehzad is a notable writer for article writings series who has authored several pieces on diverse topics such as politics, economics, and soci.. View More