پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام

پورے ملک کی طرح کلرسیداں میں بھی مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہو چکا ہے غریبوں کیلیئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا جان جوکھوں کا کام بن چکا ہے کلرسیداں میں ۱۱یونین کونسلز ہیں جن میں کسی بھی دکان پر نہ تو کوئی ریٹ لسٹ موجود ہے اور نہ ہی سب کے ریٹس یکساں ہیں سب اپنی اپنی من مانی کر رہے ہیں چیکینگ کا کوئی بھی معقوک انتظام نہیں ہے پرائس مجستریٹ کبھی کبھار اپنے ٹارگٹ پورے کرنے کیلیئے چکر لگاتے ہیں دکانداروں کو پہلے ہی اطلاع مل جاتی ہے وہ ریٹ لسٹیں بھی لگا دیتے ہیں اور ریٹ بھی تھوڑے کم بتاتے ہیں مجستریٹ صاحبان صرف تصاویر بنوا کر واپس آ جاتے ہیں اس کے بعد تمام معاملات پہلے کی طرح ہو جاتے ہیں سبزیوں ،آٹا،دالیں انڈے ہر دکان پر اپنا ریٹ ہوتا ہے کسی بھی دکان پر ریٹ لسٹ کے مطابق سودا سلف خریدنا کسی صارف کے بس کی بات ہی نہیں ہے ریٹ لسٹ پوچھنے پر دکاندار گلے پڑتے ہیں اس میں کچھ غفلت عوام کی طرف سے بھی جو بغیر ریٹ لسٹ کے خریداری کرتے ہیں اس کے علاوہ سرکاری متعلقہ محکموں کی بھی ہے جن کے پاس دکانداروں کو قابو کرنے کیلیئے کوئی خاص سسٹم ہی موجود نہیں ہے جن لوگوں کے پاس پیسے ہیں ان کو تو ریٹ پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے ان کی وجہ سے نقصان ان غریبوں کو ہو رہا ہے جو دیہاڑی دار ہیں جن کا ایک ایک روپیہ بھی خون پسینے سے شرابور ہے غریب فاقوں تک پہنچ چکے ہیں بے شمار افراد دوسروں کے منہ کی طرف دیکھنے پر مجبور ہو چکے ہیں تباہی ہر طرف سے صرف غریب کی نکل رہی ہے غریب کی کب سنی جائے گی کلرسیداں شہر میں تو سبھی مجستریٹ چیک کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود مہنگائی پر کنٹرول نہیں پایا جا سکا ہے شاہ باغ، چوکپندوڑی،چوہا خالصہ،سر سوبہ شاہ،دوبیرن کلاں،سموٹ میں چیکنگ کا کوئی باقاعدہ نظام وضع کیا جائے جس کے باعث عوام کو تھوڑا ریلیف مل سکے مجستریٹ صاحبان کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے لیکن ان کا طریقہ کار درست نہیں ہے جب تک چیکینگ کا کوئی خفیہ طریقہ کار نہیں ڈھوندا جاتا ہے تب تک مہنگائی کو کنٹرول کرنا مشکل نہیں بلکہ نا ممکن بھی ہے بلکہ اکثر عوام یہ کہتے ہیں کہ پرائس مجستریٹ ہمارے لیئے زیادہ مسائل پیدا کر رہے ہیں وہ اس طرح کہ وہ کبھی کبھار صرف چند گھنتوں کیلیئے چیکینگ و جرمانے کر کے واپس چلے جاتے ہیں اور دکاندار ان کا غصہ عوام پر نکالتے ہیں وہ مہنگائی میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں جب تک چیکینگ مجستریٹ دوبارہ وہاں پر جاتے ہیں دکاندار عوام کا بھرکس نکال چکے ہوتے ہیں دودھ دہی والوں نے تو انت مچا رکھی ہے کہیں بھی کوئی خالص چیز نہیں مل رہی ہے لیکن ان کے ریٹ انتہائی اعلی درجے کی اشیاء کے ہیں کوئی ایسا طریق ہونا چاہیئے جس سے دودھ دہی کی کوالٹی کا پتہ لگ سکے پوڈر ملے دودھ دہی عوام کی قسمت بن چکے ہیں سرکاری افسران عوام کی جان کی حفاظت کے زمہ دار ہیں افسوس کی بات کہ ان کو خود پتہ نہیں ہے کہ کہاں کیا ہو رہا ہے کلرسیداں کے کسی بھی شہر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیئے کوئی خاطر خواہ انتطام موجود نہیں ہے ایسے حالات میں عوام کہاں جائیں دوسری طرف عوام کو بھی اپنے حقوق کی پہچان کرنا ہو گی ریٹ لسٹ کے بارے میں دریافت کرنا ان کا قانونی حق ہے وہ اپنے اس حق سے کام لینے سے کیوں گھبراتے ہیں خریداری کرتے وقت بل طلب کریں اپنا حق لینے کیلیئے تھوڑی تکلیف اٹھانا پڑتی ہے مافیاز بہت زیادہ طاقت ور ہو چکے ہیں قانون ان کے سامنے کمزور پڑ چکا ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہاہے ایک بہت بڑا قصور عوام کا بھی ہے جو کسی بھی گراں فروش کے خلاف شکایت درج نہیں کرواتے ہیں دکانداروں کو عوام کا محتاج ہونا چاہیئے لیکن وہ عوام پر حکمرانی کر رہے ہیں مجستریٹ صاحبان بھی ہر چیز کے زمہ دار نہیں ہیں سب سے بڑی خرابی ہمارے قانونی سسٹم کی ہے جو با اختیار افسران کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے مسائل کی نشاندہی کرنا ہماری زمہ داری ہے امید کرتے ہیں کہ ہماری تحصیل کلرسیداں کے زمہ دار پرائس کنٹرول مجستریٹ اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیئے اپنے تعیں کوئی ضرور طریقہ کار اپنائیں گے جس کی مدد سے عوام کو اگر مکمل نہیں تو تھوڑا بہت ریلیف ضرور ملے گا-
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 145165 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.