جاپان میں کی جانے والی 6 غلطیاں جو آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں، نمبر 6 سے تو لازمی بچیں

image
 
اگر کسی ایسے ملک کی سیر پر جاتے ہیں جس کی ثقافت آپ کے ملک کی ثقافت سے یکسر مختلف ہو تو آپ کو پہلے اس کے بارے میں مکمل جان لینا چاہیے تاکہ غلطیاں کرنے سے بچ سکیں- مثال کے طور پر، جاپان ایک ایسا ملک ہے جو واقعی ایک منفرد ثقافت کا حامل ہے اور جاپانی لوگوں کے کچھ اصولوں کو جاننا بہت مفید ہے۔
 
گھر میں جوتے نہیں پہن سکتے
بہت سے ممالک میں، گھر میں جوتے نہ پہننے کی عادت تمام لوگوں میں نہیں پائی جاتی اور صرف چند لوگ ہی ہوتے ہیں جو اس بات کا خیال رکھتے ہیں۔ لیکن جاپان میں ساری آبادی کبھی بھی گھر میں جوتے نہیں پہنتی اور دہلیز عبور کرتے ہی گھر کے اندر پہلے سے موجود چپل پہن لیتی ہے۔
image
 
قطار کا احترام
جاپان میں کسی بھی قطار کا بہت احترام کیا جاتا ہے- جاپانی بالکل ایک ترتیب کے ساتھ لائن میں کھڑے ہوتے ہیں چاہے وہ بس اسٹاپ پر کھڑے ہوں یا پھر کسی عمارت میں لفٹ کے انتظار میں- یہاں اسٹیشن کے پلیٹ فارم کے فرش پر باقاعدہ ایسے اشارے موجود ہوتے ہیں جو بتاتے ہیں کہ آپ کو کہاں کھڑا ہونا ہے- اس لیے آپ کے لیے بھی ضروری ہے کہ آپ ان اصولوں کی پابندی کریں-
image
 
چلتے ہوئے کھانا
جاپان میں چلتے پھرتے کھانا پینا برا سمجھا جاتا ہے- یہاں تک اسٹریٹ پر موجود کھانے کے اسٹال سے چیز خرید کر آپ کو وہیں کھڑے ہو کر کھانا ہوتی ہے- اس کے علاوہ وینڈنگ مشینوں سے نکالے گئے مشروبات کو بھی فوراً استعمال کر کے وہیں ری سائیکل بن میں پھینکنا ہوتا ہے- جاپان کی پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سفر کے دوران کھانے پینے کو برا سمجھا جاتا ہے-
image
 
روایتی باتھ ٹب
زیادہ تر جاپانی گھروں میں ایک باتھ ٹب ہوتا ہے جو اکثر پہلے ہی گرم پانی سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ صرف آرام کے لیے ہوتا ہے نہ کہ جسم کو دھونے کے لیے- اس لیے اس میں داخل ہونے سے قبل آپ کو نہانا ضروری ہوتا ہے- "فیورو" نامی یہ روایتی جاپانی باتھ ٹب اکثر مربع شکل کا ہوتا ہے، اور اس وجہ سے یہ روایتی مغربی ٹب سے چھوٹا لیکن گہرا ہوتا ہے۔
image
 
ٹِپ دینا
امریکہ میں ریستوران میں ویٹر کو ٹِپ دینا لازمی ہوتا ہے لیکن جاپان میں اس کے برعکس اسے برا سمجھا جاتا ہے- یہاں تک کہ اگر ریستوران میں کوئی ٹِپ چھوڑتے بھی ہیں تو اسے توہین تصور کیا جاتا ہے- جاپانی ریستوران باقاعدہ بل میں ہی سروس چارچز شامل کردیتے ہیں- اس کے علاوہ ٹیکسی ڈرائیور بھی کرائے میں سے بچے ہوئے پیسے رکھنے سے انکار کر دیتا ہے-
image
 
چاپ اسٹک سے کھانے کا اصول
اگر آپ کھانے کے دوران چاپ اسٹک کا استعمال آسانی سے کرتے ہیں تو جاپانی آپ سے متاثر ہوسکتے ہیں لیکن اس کے غلط استعمال پر برا بھی منا سکتے ہیں- چاول کے پیالے میں چاپ اسٹک کبھی بھی عمودی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ ان کے نزدیک یہ جنازے کی رسم سے مشابہت رکھتا ہے- اس کے علاوہ اگر آپ کو انہیں نیچے رکھنے کی ضرورت ہے تو، ہمیشہ اپنی پلیٹ کے ساتھ چاپ اسٹک ہولڈر کا استعمال کریں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: