جس کے لیے اپنے بچوں کی ماں کو چھوڑا وہ بھی چھوڑ گئی، راجیش کھنہ کی ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ محبت کی شادی نفرت میں کیوں بدل گئی؟

image
 
سولہ سال کی لڑکی اور 31 سال کا آدمی، عمر کے اتنے بڑے فرق کے ساتھ عام طور پر ہمارے مشرقی معاشرے میں تو ساری عمر نبھایا جا سکتا ہے- لیکن اگر یہ شادی فلمی دنیا کے دو بڑے ناموں کے درمیان ہو تو اس شادی کے کامیاب ہونے کے امکانات کم ہی رہ جاتے ہیں-
 
بالی وڈ کی ایک بے جوڑ شادی
ویسے تو شوبز کا شعبہ ایسا ہوتا ہے جس کے بارے میں کچھ بھی یقین کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا ہے اور ان میں اکثر بے جوڑ شادیاں اور تعلقات بنتے رہتے ہیں- ستر کی دہائی میں راحیش کھنہ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک سپر اسٹار کے طور پر ہوتا تھا-
 
ان کا انداز، ان کی اداکاری، ان کی ڈائیلاگ ڈلیوری غرص ہر ہر بات عوام میں مقبول تھی اور صرف عوام ہی میں نہیں بلکہ وہ اس وقت ہر بڑی ہیروئين کی دل کی دھڑکن بھی تھے-
 
اسی دوران راج کپور کی فلم بوبی میں ڈمپل کپاڈیا نظرآئيں سولہ سالہ اداکارہ ایک نٹ کھٹ روپ میں رشی کپور کے مقابل پہلی فلم سے ہی اسٹار بن گئيں- ایسے وقت میں جب ڈمپل کپاڈیا کی کامیاب فلم کے بعد ان کا بالی وڈ میں مستقبل بہت روشن نظر آرہا تھا ان پر راجیش کھنہ کی نظر پڑی جنہوں نے انہیں دیکھتے ہی جیون ساتھی کے طور پر منتخب کر لیا-
 
شادی یا کیرئير کسی ایک کا انتخاب
ایک سولہ سالہ لڑکی کے لیے یہ فیصلہ بہت دشوار تھا کہ وہ فلمی دنیا کی چکاچوند چھوڑ کر کسی ایک فرد کے ساتھ باقی زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیں- مگر ڈمپل اس حوالے سے بہت مختلف ثابت ہوئيں اور انہوں نے راحیش کھنہ کے شادی کے پرپوزل کو نہ صرف اپنا لیا بلکہ فلمی دنیا سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی-
 
image
 
مارچ 1973 میں اس جوڑے نے ایک بڑی تقریب میں ایک دوسرے کے ساتھ زںدگی بھر ساتھ گزارنے کا وعدہ کیا اور شادی کے فوراً بعد یورپ ہنی مون ٹور کے لیے چلے گئے-
 
ہر عروج کو ایک زوال ضرور ہوتا ہے
شادی کے کچھ سالوں کے بعد ستر کے اختتام اور 1980 کے آغاز کا وقت راجیش کھنہ کی زندگی کا مشکل وقت ثابت ہوا اور پے در پے ان کی فلمیں فلاپ ہونے لگیں-
 
کبھی ناکامی کا منہ نہ دیکھنے والے کے لیے یہ سب برداشت کرنا بہت مشکل ہو گیا اوران کا مزاج بگڑنا شروع ہو گیا- شراب نوشی کے سبب چیخنا چلانا غصہ کرنا ان کی عادت بن گیا مگر اس سارے وقت میں ڈمپل کپاڈيا نے ان کو کبھی تنہا نہ چھوڑا اور ہر وقت میں ان کا ساتھ دیتی رہیں-
 
اس وقت جوڑے کی دو بیٹیاں ٹوئنکل کھنہ جو کہ مشہور اداکار اکشے کمار کی بیوی ہیں اور رنکی کھنہ بھی دنیا میں آچکی تھیں جو کہ دونوں کو ہی بہت عزیز تھیں-
 
دوبارہ کامیابی اور بے وفائی
اس موقع پر راجیش کھنہ کی جوڑی ایک نئی ادکارہ ٹینا منیم کے ساتھ دوبارہ سے مقبول ہونا شروع ہو گئی اور تقریبا گیارہ فلموں میں دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کر لیا گیا- اس وقت میں راجیش کھنہ کامیابی کے نشے میں ڈمپل کی محبت اور قربانیوں کو فراموش کر بیٹھے اور ٹینا منیم کے ساتھ تعلق بنا بیٹھے-
 
طلاق دو اور شادی کر لو
ٹینا منیم نے اس وقت میں راجیش کھنہ سے یہ مطالبہ کر دیا کہ اگر وہ ان کا ساتھ چاہتے ہیں تو اس کے لیے ان کو ڈمپل کپاڈیا کو چھوڑنا ہوگا اور اس وقت میں یعنی 1985 میں راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈيا میں علیحدگی بھی ہوگئی تاہم ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق نہیں ہوئی- مگر ٹینا منیم کے لیے یہ قابل قبول نہ تھا اور وہ راجیش کھنہ کو چھوڑ کر چلی گئیں-
 
image
 
آخری وقت میں بیوی ہی کام آئی
راجیش کھنہ ٹینا منیم کے چھوڑ کر جانے کے بعد دوبارہ ڈمپل کی طرف بڑھے ڈمپل کپاڈیا نے اگرچہ راجیش کھنہ کی محبت بھرے ہاتھ کو تھاما تو نہیں مگر رد بھی نہیں کیا- یہ جوڑا علیحدہ ہوتے ہوئے بھی اپنی بچیوں کے لیے سب سے بڑی سپورٹ تھا- یہاں تک کہ 2012 میں جب راجیش کھنہ کی موت واقع ہوئی تو ان کی بیماری کے وقت ان کی خدمت کے لیے ڈمپل ایک اچھی بیوی کی طرح ہر وقت ان کے ساتھ تھی-
 
YOU MAY ALSO LIKE: