کراچی پر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی حکومت

پاکستان سندھ اور کراچی پر آجکل پیپلز پارٹی کی منحوس حکومت ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی میں لیاری گینگ وار اور اے این پی کے دہشت گردوں کا راج ہے ۔ پورے کراچی میں اردو بولنے والوں کو با قاعدہ شناخت کرکے اغواء کیا جاتا ہے اور تشدد کر کے شہید کیا جا رہا ہے ۔

کاروبار کو تباہ کرنے کے لیے لیاری گینگ وار کے دہشت گرد کھلے عام بھتے کی پرچیاں تقسیم کر رہے ہیں اور دہشت گرد ذوالفقار مرزا کی سر پرستی میں تاجروں کو اغوا کر رہے ہیں ۔

جمعہ کے روزنامہ جنگ کراچی کے صفحہ اول پر کراچی کے معروف معالج ڈاکٹر ظفر فاروقی کا بیان شائع ہوا ہے جسمیں انہوں نے بتایا کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گرد ان سے دو لاکھ روپے بھتہ ما نگ رہے ہیں اور عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم وہ کب تک زندہ رہیں گے ۔ اگر میں شہید کر دیا گیا تو تمام ذمہ داری پیپلز پارٹی کی حکومت اور اس کے دہشت گردوں پر ہوگی ۔

سندھ کا بدنام زمانہ ڈکیت وزیر ذوالفقار مرزا پہلے ہی دھمکی دے چکا تھا کہ کراچی میں دوسری قوموں نے برسٹ مارا تو معصوم اردو بو لنے والے مارے جائیں گے ۔ پچھلے دو ماہ سے وہ اپنے اسی گھناؤنے منصوبے پر عمل پیرا ہے ۔

کراچی کو تباہ کرنے کے لیے پورے ملک سے جرائم پیشہ افراد کو کراچی میں آباد کیا جا رہا ہے جو کھلے عام بھتہ وصول کر رہے ہیں اور بسوں اور سڑکوں پر لوٹ مار کر رہے ہیں ۔ کراچی کو مال غبیمت اور لوٹ کا مال سمجھ لیا گیا ہے ۔

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کراچی کے حالات اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوں گے جب تک کراچی کا اقتدار کراچی کے عوامی نمائندوں کو نہ سونپا جائے اور پیپلز پارٹی جو عوامی مسائل نہ خود حل کرتی ہے اور نہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے ایسا کبھی نہیں کرے گی ۔

پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں کراچی میں مثالی امن تھا اور شہر تعمیر و ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا تھا ۔ اس کی وجہ صرف اور صرف یہ تھی کہ حق پرست قیادت کو کراچی کا انتظام سونپ دیا گیا تھا ۔

اب کراچی میں قیام امن کے صرف دو راستے ہیں ۔ تیسرا کوئی راستہ نہیں ۔

اول دوبارہ پرویز مشرف صاحب اقتدار سنبھالیں اور کراچی کو اسکا حق دوبارہ ملے ۔

دوم کراچی اور حیدرآباد پر مشتمل نیا صوبہ بنایا جائے جہاں مکمل انتظامی اختیار حق پرست قیادت کے پاس ہو ۔

ہمیں امید ہے عظیم قائد جناب الطاف حسین بھائی اس بارے میں جلد کوئی اعلان کریں گے کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے ۔
SALAHUDDIN JOHAR
About the Author: SALAHUDDIN JOHAR Read More Articles by SALAHUDDIN JOHAR: 4 Articles with 8823 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.