ایڈمن بلاک کے سامنے

جون کا گرم دن تھل کی شدت والی گرمی میں تھل یونیورسٹی آنا ایک انتہائی اذیت و دشواری والا کام ہے لیکن لیجئیے اپنے والدین کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اپنی عملی پیاس کو بجھانے کی غرض سے یونیورسٹی پہنچ ہی گئے پہلی کلاس اپنے اختتام کو پہنچی اس بات کو غنیمت جانتے ہوئے کمرے سے باہر آئے تو کچھ تازہ ہوا ملی اتنے میں معلوم ہوا کہ اگلا لیکچر نہیں ہو گا تو یہ لیں اندھا کیا مانگے دو آنکھیں ہم بھی بیگ اٹھائے دوستوں کے ساتھ دیگر ڈیپارٹمنٹ سے گزرتے ہوئے نیچے نیو بلاک کے باہر پہنچ گئے لیکن یہاں سے ہماری منزل جدا ہو گئی دوستوں نے کینٹین کی طرف رخ کیا جبکہ ہم نے کسی سائے کی تلاش شروع کرتے ہوئے اکیلے اپنا اگلا سفر جاری رکھنے پر زور دیا اور پہنچے ایڈمن بلاک کے سامنے وہاں پر موجود گھنی چھاؤں تلے کافی رش کے باعث بیٹھنے کی جگہ کا انتظار کرنا پڑھا کچھ دیر میں ایک بھائی صاحب اٹھے تو میں نے فورا جگہ سنبھالی اور ایک لمبی سانس لی یہ وہ جگہ تھی جہاں بیٹھ کر میں یونیورسٹی کے طول و عرض کو ایک آنکھ سے دیکھ سکتا تھا بیگ کھولا تو بیگ میں عمیرہ احمد کا ناول پیر کامل ایسے موجود تھا جیسے کہ میرے ہی انتظار میں ہو لیکن رکیے آج میری نظر آتے جاتے خواتین و حضرات سے ہٹنے کا نام ہی نہیں لے رہی کیا کسی کو ڈھونڈ رہی ہے؟ یا ایسا بھی ممکن ہے کہ کسی کا انتظار ہو ؟ انتظار ایک اذیت ہے پھر چاہے وہ موبائل ہاتھ میں پکڑے کسی کے میسج کا ہو چوکھٹ پر بیٹھے کسی کے لوٹ آنے کا ہو بستر پر لیٹ کر نیند کا ہو یا پھر زندگی سے ہار کر موت کا انتظار بحر حال ہر طرح کا انتظار قرب ہے ، درد کا دوسرا نام ہے انتظار ، انتظار کا وقت کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا یہ ایسا وقت ہوتا ہے جس میں لمحہ لمحہ گھنٹوں میں گزرتا ہے عاشق اپنے محبوب کے وصل کی خواہش لیے بیٹھا اس کی راہ تکتا رہتا ہے، آنکھیں پتھرا جاتی ہیں، مگر انسان کا وہ انتظار میں تڑپنا بے چین رہنا اور وہ اذیت زدہ زندگی کے لمحات کم ہونے کا نام نہیں لیتے انتظار در حقیقت تعطیل حیات ہی کو کہا جاتا ہے آپ کی زندگی رک جاتی ہے تھم جاتی ہے ٹھہر سی جاتی ہے آپ کے دل و دماغ میں سمندر جیسی لہریں گردش کر رہی ہوتی ہیں لیکن بظاہر آپ اپنے جسم و روح سے آزاد ہو جاتے ہیں آپ کے اردگرد دیواریں نہیں ہوتی لیکن آپ قید ہو کر رہ جاتے ہیں آپ کا اٹھنا بیٹھنا چلنا پھرنا سب کا سب کچھ دنیا کے قواعد ضوابط سے آزاد اور مختلف ہوتا ہے اب آخر اس سارے مرحلہ کا کوئی حل بھی ہو گا انتظار ختم ہونے کا واحد حل عاشق اور معشوق کا ملن ہوتا ہے آنکھوں کی ٹھنڈک بھی دیدار یار کے باعث ہوتی ہے جس کا انتظار ہو وہ سامنے آجائے تو انسان کو ایسا لگتا ہے کل کائنات اسے مل گئی انتظار سے آگے کا مرحلہ لکھو؟ موبائل پر دوست کی کال آئی بھائی سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں سے آپ کا بلوا آیا ہے جلدی آئیں بیگ سمیٹا اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی طرف چل دیے ملاقات ہوتی ہے اگلی تحریر میں اللہ حامی و ناصر
 

Tabark ul Huda Shah
About the Author: Tabark ul Huda Shah Read More Articles by Tabark ul Huda Shah: 10 Articles with 10376 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.