میری ایک ٹانگ نقلی۔۔۔گلے میں کالر، بازو پر پٹی اور ٹانگ میں لڑکھڑاہٹ، شہباز گل کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو کس فلم کی یاد آگئی؟

image
 
سیاست اور فلموں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، ہماری سیاست میں اکثر ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جنہیں دیکھ کر بے ساختہ کسی فلم کا سین آنکھوں کے سامنے گھوم جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ آج پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کی عدالت آمد کے موقع پر دیکھنے میں آیا کیونکہ گزشتہ روز حادثے کے بعد انہیں اپنے قدموں پر کھڑے دیکھا گیا تاہم آج ان کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے ہیں۔
 
شہباز گِل کو حادثہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل گزشتہ روزموٹر وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
 
موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا۔حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
 
شہباز گل کا دعویٰ
تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کہنا ہے کہ ہم موٹر وے پر جا رہے تھے کہ میری گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی تو دوسری گاڑی نے ٹکر ماری۔ یہ قتل کروانے کا نیا طریقہ ہے، اب یہ معاملہ ختم نہیں ہوگا۔
 
دوسری جانب پولیس نے شہباز گل کی گاڑی سے ٹکرانے والی گاڑی کے مالک اور ڈرائیور کا کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی کا مالک طاہر نذیر مریدکے کا رہائشی ہے جس نے گرفتاری کے بعد بیان میں بتایا کہ اس نے وہ کار وجاہت علی نامی شخص کو کرائے پر دی تھی جو اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔
 
شہباز گل اور فلم کی یادیں
سوشل صارفین کا کہنا ہے کہ شہباز گل گزشتہ روز حادثے کے بعد اپنے قدموں پر کھڑے نظر آئے لیکن آج عدالت میں پیشی کے وقت گلے میں کالر اور بازو پر پٹی باندھ کر لڑکھڑاتے ہوئے آرہے ہیں۔
 
 
سوشل میڈیا صارفین شہباز گل کی اس حالت کو اکشے کمار کی مشہور فلم ویلکم کے ایک کردار سے تشبیہ دے رہے ہیں جس میں ولن نانا پاٹیکر کا ایک ساتھی سب کو ان کی دہشت بٹھانے کیلئے بتاتا ہے کہ "میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا۔ایک دن ادے بھائی کو میری کسی بات پہ غصہ آگیا اور میری ہی ہاکی سے میری ٹانگ کے دو ٹکڑے کردیئے۔ لیکن دل کے بہت اچھے ہیں، فوراً مجھے ہاسپٹل لے گئے اور یہ نقلی ٹانگ لگوائی"۔
 
image
 
سوشل میڈیا صارفین
خرم حمید بٹ نامی صارف نے ٹوئٹر پر شہباز گل کی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ "میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا۔ایک دن عمران بھائی کو میری کسی بات پہ غصہ آگیا اور میری ہی ہاکی سے میری ٹانگ کے دو ٹکڑے کردیئے۔ لیکن دل کے بہت اچھے ہیں، فوراً مجھے ہاسپٹل لے گئے اور یہ نقلی ٹانگ لگوائی"۔
 
 
چوہدری عادی نامی فیس بک صارف نے لکھا کہ دنیا کا پہلا شخص جسے حادثہ کی چوٹ اگلے دن لگی،کل ایکسیڈنٹ کے بعد موٹروے پہ ٹہل رہا تھا آج کی تازہ صورتحال اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی پر جاتے ہوے ۔تم سارے پی ٹی آئی کے میراثی تھیٹر جوائن کر لو کیونکہ تم سب کو اداکاری کا بہت شوق ہے۔
 
image
 
ثاقب بشیر نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شہباز گل اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے لیے پہنچ گئے لیکن زخموں کی صورت حال کافی مختلف نظر آرہی ہے۔
 
ڈاکٹر مہرین بھٹو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اللّہ تعالیٰ صحت دے اور ہدایت بھی دے کل اور آج انہیں اتنی اچھی ایکٹنگ پر آسکر ایوارڈ ملنا چاہئے۔
YOU MAY ALSO LIKE: