فرح کا دفاع کیوں ضروری ہے

کرپشن کنگز الیون عمرانیہ رجیم شیطانگوڑے چور مچائے شور
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
ایک چوری تے دوجا سینہ زوری
تمام تر کرپشن کنگز الیون عمرانیہ رجیم کا ماسٹر مائنڈ نیازی
اپنی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے
ہم کوئی غلام ہیں جو فرح خان کو جانتے ہیں یا اس کے وکیل بنے Absolutely not

چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے فرح خان کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں کیا پتا فرح کون ہیں۔‘
اس سے پہلے یہی بات بشریٰ بیگم کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے کی تھی کہ فرح خان ہمیں دھوکا دے کر بھاگ گئی ہیں

تحریک انصاف کے ووٹر سپورٹر یوتھیے اور عمرانی بھی یہی کہتے کون فرح خان جاکر پکڑ لو اس کو

پھر کیا ہوا گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فرح خان کا دفاع کیا۔
انھوں نے نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو آپ نے فرح خان پر کیس ڈالا ہے،
یہ کسی کو بھی پہلے دکھائیں کہ کوئی کیس بن سکتا ہے؟‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ
پہلے تو کہا گیا کہ فرح خان نے نامعلوم ذرائع آمدن کی مدد سے اثاثے بنائے ہیں، یہ قانون صرف عوامی عہدہ رکھنے والی شخصیت پر لاگو ہوتا ہے۔ وہ کون سی کوئی ایم این اہے یا پبلک آفس ہولڈر تھیں؟
وہ تو گذشتہ 20 سال سے ریئل اسٹیٹ کا کام کرتی ہیں۔‘

عمران خان نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’فرح کا کیا قصور ہے؟
بشری بیگم بہت کم لوگوں سے ملتی ہیں۔۔۔ ان میں سے وہ سب سے زیادہ جس سے ملتی ہیں وہ فرح خان ہے۔
یہ کنکشن ہے۔‘
فرح خان کو بہانہ بنا کر بشرہ بیگم پر ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں

تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ عمران خان جو فرح خان کے لئے میدان میں نکل آئے ہیں اصل میں عمران خان بشری بیگم اور اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں
کیونکہ فرح خان کے بعد بشریٰ بیگم عمران خان خود بخود پھنس جائیں گے

جس طرح عمران خان کہتے تھے کہ فواد حسن فواد وہ طوطا ہے جس کے اندر شہباز شریف کی جان
آج کل تجزیہ نگار بھی یہی کہتے ہیں کہ فرح خان گوگی وہ طوطی ہے جس کے اندر عمران خان کی جان ہے
سارے کرپشن کے سکینڈل فرح خان گوگی سے ہوتے ہوئے عمران خان تک پہنچتے ہیں

فرح خان گوگی جو بنی گالہ میں بیٹھ کر لوگوں کے تبادلے کرواتی تھی۔
ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ڈی پی او کے الگ الگ ریٹ فرح خان کے پاس موجود تھے
کسی کو کوئی ٹھیکہ چاہیے ہوتا فرح خان سے رابطہ کرتا تھا
عثمان بزدار کو بھی وزیراعلی فرح خان نے ہی بنوایا تھا
عثمان بزدار ایک ڈمی وزیر اعلی تھا سارے کام پیچھے بیٹھ کر فرح خان کرتی تھی
فردوس عاشق اعوان نے بالکل ٹھیک کہا تھا وفاق اور پنجاب کو ایک ہی گینگ چلا رہا ہے اور وہ کہاں بیٹھا ہے اس جگہ کا نام نہیں لے سکتی

آپ جب فرح خان کے سکینڈل آنا شروع ہوئے ہیں تو عمران خان کو اپنی اور بشریٰ بیگم کی فکر پڑ چکی ہے
کیونکہ فرخ خان گوگی تو فرنٹ پرسن تھی اصل فائدہ عمران خان اور بشری بیگم لے رہے تھے۔
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 148 Articles with 129310 views Civil Engineer .. View More