سو لفظوں کی کہانی اردو آرٹیکل

جس کو دیکھو رشوت کھا رہا ہے

یار اس ملک کا کیا بنے گا جس کو دیکھو رشوت کھا رہا ہے بغیر رشوت کے کوئی کام کرتا ہی نہیں پتا نہیں ان لوگوں نے مرنا نہیں ہے وہ بڑی پریشانی کے عالم میں اپنے ایک دوست سے شکوہ کر رہا تھا دوسرا دوست ہاں یار میں نے بھی کل میٹر لگوانے کے لیے درخواست دی تھی تو وہ رشوت مانگ رہے تھے کے اوپر سے پیسے دو گے تو جلدی لگ جائے گا ورنہ تین چار ماہ لگیں گے اتنے میں پہلے دوست کی موبائل پر کال آگئی اور اس نے کال رسیو کی اسلام علیکم جی جی میاں صاحب بڑے دنوں کے بعد ہم کو یاد کیا لگتا ہے ہم سے کوئی کام پڑ گیا ہے آگے سے میاں صاحب نے کچھ کام بتایا ۔۔جی جی میاں صاحب آپ کا کام ہو جائے گا آپ فکر کیوں کرتے ہیں میں آج ہی بڑے صاحب سے کہتا ہوں وہ آپ کا کام کروا دے گا بس میاں صاحب تھوڑا سا خرچہ زیادہ کرنا پڑے گا صاحب کو خوش کرنے کے لئے جی اوکے اللہ حافظ یار ۔پہلا دوست کس کا فون تھا جی وہ ہمارے قریبی دوست ہے میاں صاحب بہت اچھے آدمی ہیں ان کا کام پھنسا ہوا ہے پہلے بھی ایک دو کام میں نے ان کے کروائے ہیں ۔۔ چھوڑو ایسے بہت سے کام آتے رہتے ہیں میرے پاس ہم اپنی باتیں کرتے ہیں یار اس کرپٹ گورنمنٹ سے کب جان چھوٹے گی-
 

Munir Anjum
About the Author: Munir Anjum Read More Articles by Munir Anjum: 23 Articles with 17651 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.