یہ ہر بات میں سوری بولتے ہیں۔۔ کینیڈا میں رہنے والوں کی اصل زندگی کیسی ہے؟ چند دلچسپ حقائق

شاید آپ کینیڈا کے لوگوں کی دوستی اور لامحدود شائستگی سے واقف ہوں گے۔ دوسرے ممالک سے آنے والے یہ سن کر حیران رہ جاتے ہیں کہ یہاں روزمرہ کی گفتگو میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لفظ "Sorry" ہے۔ لیکن کینیڈا میں اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جس کے بارے میں آپ کو ہمارے آج کے اس آرٹیکل کے ذریعے پتہ چلے گا-
 
image
کینیڈا میں صرف ایک رات کے لیے گاڑی میں کافی چھوڑنے کا نتیجہ دیکھیے جو منجمد ہوگئی ہے- اس سے انداز لگائیں کہ یہاں کے شہریوں کے لیے زندگی گزارنا کتنا مشکل ہوگا؟
 
image
بلیاں میں ایک ڈش میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو انہیں اس سرد موسم میں بھی کسی حد تک گرم رکھنے کا کام سرانجام دے رہی ہے-
 
image
کینیڈا میں رہنے والوں کو کئی قسم کے انوکھے قدرتی نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں- آپ کی نیند کے دوران یہاں کچھ بھی اچھا ہوسکتا ہے-
 
image
ایک شہری نے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران ایل ای ڈی ٹی وی کا آرڈر دیا جو کہ اس کی غیر موجودگی میں کمپنی کی جانب سے گھر کے دروازے پر چھوڑ دیا گیا- جبکہ گھر کے مالک کے آنے تک اس ٹی وی کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا-
 
image
ایک بہت ہی معلوماتی وارننگ جس میں کینیڈا کے شہریوں کو ان پرندوں سے دور رہنے کی تلقین کی جارہی ہے کیونکہ یہ کبھی بھی جارحانہ رویہ اختیار کر کے حملہ آور ہوسکتے ہیں-
 
image
کینیڈا کے دریائے Moisie کا ایک خوبصورت نظارہ جہاں ایک مکمل دائرہ موجود ہے- اس طرح کے دائرے وہاں عام ہیں جو کہ برف کے پگھلنے کے سبب وجود میں آتے ہیں-
 
image
کرسمس کے موقع پر کینیڈا کے شہریوں کے لیے سجائی گئی ایک خوبصورت بس-
 
image
کینیڈا کے صوبے البرٹا میں صبح طلوعِ آفتاب کا ایک دلکش نظارہ-
 
image
اس گاڑی کو سڑک تک پہنچنے میں تقریباً 25 منٹ لگے جس کی وجہ سڑک پر موجود برف تھی جو گاڑی کے پھسلنے کا سبب بن رہی تھی-
 
image
یہ کینیڈا کا بہترین لمحہ ہے جب یہ پرندے قطار میں طریقے سے سڑک پار کرتے ہیں اور ساری ٹریفک رک جاتی ہے-
 
image
تصور کریں آپ اپنے باس کو کال کر کے بولیں کہ میں آفس نہیں آسکتا کیونکہ میری گاڑی پر تیندوا بیٹھا ہے تو یقیناً آپ کا باس اس بات کو جھوٹ سمجھے گا- لیکن کینڈا میں اس طرح کے نظارے عام ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: