بدکردار

سنو کیا لوگوں کا ساتھ تمہارے لیے باعث لذت ہے صاحب بات سیدھی سی ہے میری لذت تو پیسہ ہی ہے باقی مردوں کی لذت چند لمحوں کے لئے میرے بدن سے آشنائی حاصل کر کے لطف اندوز ہونا ہے،کچھ مردوں کی زیست میں یہ شامل ہے اور کچھ گھر میں ایسا سکون نہیں حاصل کر پاتے تو باہر کا رخ کرتے ہیں کچھ پے تو اس قدر حیوانیت طاری ہوتی ہے کہ ان کی نظریں محرم رشتوں کو تاتار کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو تم یہ سب سمجھتی ہو تو ایسا کام کیوں کرتی ہو صاحب یہ کچھ زمانے کی ستم ظریفی اور گھریلو مجبوریاں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے عورت اپنی دہلیز کے باہر قدم رکھتی ہے لیکن کسی حد تک مجھے ایک بات سے سکون بھی ملتا ہے کہ ہم جیسی عورتیں معاشرے کے اس گند کو نہ سمٹیں تو شاید یہ حیوانیت معاشرے میں بڑی تباہی کا سبب بنے

(یہ تحریر اس خبر کو پڑھ کر لکھی گئی ہے جس میں ایک محرم رشتے نے حیوانیت کی انتہا کردی اور دل خون کے آنسو رویا )


 

Muhadas Malik
About the Author: Muhadas Malik Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.