شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔۔۔۔Absolutely Not

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔۔۔۔۔Absolutely Not

کپتان کا آرڈر ہے ہزاروں کی تعداد میں قیمتی مہمان آ رہے ہیں، عوام کو نکال کر تمام ہوٹلز خالی کروا لو ، طلبہ کو گھرون میں بھیج کر سب ہوسٹلز خالی کروا دو ، میرے مہمانوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے،

کیا ہوا جو وہ مہمان افغانیوں کے قاتل ہیں،
کیا ہوا جو انہوں نے بیس سال صرف درندگی اور قتل عام کیا،
کیا ہوا جو انہوں نے انڈیا کو گود میں بیٹھا کر ہمارے ملک تباہی ہونے دی،
کیا ہوا جو ان مہمانوں نے میرے ملک میں ڈرون مار کر ہزاروں بےگناہوں کو مار ڈالا،

بس اتنا کافی ہے کہ
وہ ہمارے مائی باپ انکل سام کی فوج ہے ، جس کی ایک فون کال کے لئے میرا کپتان دن رات ٹیلی فون سے لگا بیٹھا رہتا ہے، امید ہے اس خدمت کے بعد کم از کم فون تو آ ہی جائے گا۔

مائی باپ انکل سام چاہتا تو اپنی فوجوں کو ازبکستان، تاجکستان اور ہر دلعزیز دوست انڈیا بھی لے جا سکتا تھا مگر اس نے اپنے آزمودہ غلاموں کو خدمت کے لئے منتخب کیا اور غلاموں نے بھی غلامی کا حق ادا کر نے میں حسب سابق لیت و لعل سے کام نہیں لیا، جہاں دیگر پڑوسی ممالک نے اس عذاب کو پالنے سے صاف انکار کر دیا وہیں میرا شغلِ اعظم سب کو پاکستان اٹھا لایا شاید یہی میرے شغلِ اعظم کا" absolutely not" اندازِ مہمان نوازی تھا جسے قومِ یوتھ کچھ اور سمجھ بیٹھی😀

جب شغلِ اعظم نے امریکی صدر کی کال نہ آنے کے ردعمل کے طور پر Absolutely Not کہہ دیا تھا تبھی سے دل ڈرا ہوا تھا کچھ خطرناک ہونے والا ہے،کیونکہ بھلا یہ کیسے ممکن ہے کپتان اپنے کہے سے یوٹرن نہ مارے، تب امریکیوں کو بقول کپتان صرف ائیرپورٹ ہی دینا تھے اور اب نہیں آبادیوں میں لا بسایا گیا ہے ٹرانزٹ کے نام پر۔

واہ ری منافقت تیرا ہی آسرا۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان پائندہ باد
 

Qasim Naqvi
About the Author: Qasim Naqvi Read More Articles by Qasim Naqvi: 42 Articles with 49662 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.