ہوسکتا ہے آپ بھی کیلے کے چھلکے سے گر جائیں... پرتگالیوں کی چند دلچسپ عادتیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں پائی جاتیں

image
 
پرتگال، یورپ کا ایک قدیم ترین ملک ہے۔ جہاں کا نام سنتے ہی خوبصورت پرانی عمارتیں اور سمندر ذہن میں آجاتا ہے۔ لیکن اس سب کے علاوہ پرتگال میں بسنے والوں کی کچھ ایسی انوکھی عادتیں بھی ہیں جو شاید ہی دنیا میں کسی اور ملک میں پائی جاتی ہوں۔ وہ عادتیں کون سی ہیں چلیے آپ کو بتاتے ہیں-
 
رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں
پرتگال کے شہری رات کا کھانا 8 بجے کے بعد کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ انھیں رات کو دیر سے ہی کھانا پسند ہے۔ یہاں تک کہ وہاں کے ہوٹل میں بھی رات کا کھانا 8 کے بعد دیا جاتا ہے اس سے پہلے ہوٹل خالی یا بند ہوتے ہیں
image
 
میٹھے میں انڈے کی زردی ضرور ہوتی ہے
پرتگالیوں کے ہاں کوئی بھی میٹھا بغیر انڈے کی زردی کے ملنا مشکل ہے۔ دراصل وہاں زیادہ تر کھانے کی اشیاء میں انڈے کی سفیدی ضروری شامل کی جاتی ہے یہاں تک کہ مشروبات میں بھی اس لئے زردی پھینکنا انھیں بہت مہنگا پڑتا تھا اس لئے انھوں نے میٹھے میں زردی کا استعمال شروع کردیا
image
 
چلتے پھرتے کھانا نہیں کھاتے
باقی یورپ میں بھلے چلتے پھرتے کھانا عام بات ہو لیکن قدیم رسم و رواج کے پابند پرتگالیوں کے لیے یہ بدتہذیبی کی علامت ہے۔ وہ کھانا کھانے کو بہت مقدس عمل سمجھتے ہیں اور چلتے پھرتے کسی غیر ملکی کو کھاتے دیکھ کر اسے بدتمیزی میں شمار کرتے ہیں
image
 
کیلے کے چھلکے
کرسمس سے پہلے کی شام پرتگالی اتنے زیادہ کیلے کھاتے ہیں کہ اگر کوئی غیر ملکی سیاح وہاں چلا جائے تو بہت ممکن ہے کہ وہ کیلے کے چھلکے پر پھسل جائے گا۔ کیوں کہ پوری سڑک پر چھلکے ہی چھلکے پڑے ہوتے ہیں
image
 
بچوں کے نام رکھنے میں ریاست مدد کرتی ہے
پرتگال میں ریاست بچوں کے ناموں کی لسٹ جاری کرتی ہے جس میں کچھ نام رکھنا منع ہوتے ہیں۔ اگر ماں باپ کا رکھا نام ریاست کی حد سے تجاوز کرتا ہے تو ریاست انھیں خبردار کرتی ہے اسی طرح اگر جنس کی مناسبت سے نام صحیح نہ رکھا جائے تو بھی ریاست خبردار کرتی ہے
image
YOU MAY ALSO LIKE: