بھارت کا وہ کون سا کرکٹر ہے جس نے بھارت کے خلاف جاکر پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلی؟

image
 
بھارت کے مشہور زمانہ بلے باز سچن ٹنڈولکر کہتے ہیں کہ انھوں نے بھارت کے لئے باقاعدہ کرکٹ کھیلنے سے دو سال قبل پاکستان کے لئے بھارت کی مخالفت میں کرکٹ کھیلی تھی۔ سچن نے اپنی سوانح عمری “ Playing It My Way میں انکشاف کیا کہ “مجھے نہیں پتہ کہ عمران خان کو یاد ہے یا نہیں لیکن میں ایک بار ان کی پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لئے پیدان میں اترا تھا“
 
تب پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان تھے
بہت کم لوگ اس دلچسپ حقیقت سے آگاہ ہیں کہ بھارت کے مشہور بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 1987 میں بھارت کے خلاف ممبئی کے برابورن اسٹیڈیئم میں پاکستان کے لئے فیلڈنگ کرکے اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان، پاکستان کے موجودہ وزیرِاعظم عمران خان تھے
 
image
 
سچن ٹنڈولکر کہتے ہیں کہ دراصل دوپہر کے کھانے کے وقفے میں جاوید میانداد اور عبدالقدیر اسٹیڈیئم سے چلے گئے تھے اس لئے اسٹینڈ بائے فیلڈر ہونے کی وجہ سے سچن کو وزیٹنگ ٹیم کے لئے کھیلنے کے لئے کہا گیا تھا۔
 
کپل دیو آؤٹ ہونے ہی والے تھے مگر۔۔۔
سچن نے یہ بھی بتایا کہ میچ کے دوران وہ بھارتی کرکٹر کپل دیو کو تقریباً آؤٹ کرنے ہی والے تھے لیکن کافی لمبا فاصلہ ہونے کی وجہ سے وہ گیند پکڑ نہیں سکے۔ سچن کے مطابق انھیں لانگ آن کے بجائے مڈ آن میں رکھا جاتا تو وہ پاکستان کے لئے بہت اچھا کھیل سکتے تھے۔
 
image
 
سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ میچز اور ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں جو 2013 میں ریٹائر ہوئے
YOU MAY ALSO LIKE: