دنیا کے 7 خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشن جو حقیقی معنوں میں تعریف کے قابل ہیں

یقیناً جب آپ ٹرین سے سفر کرتے ہوں گے تو راستے میں آنے والے مختلف اسٹیشنوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے ہوں گے- بعض اسٹیشن تعفریف کے قابل ہوتے ہیں اور بعض پر تنقید کی جاتی ہے- لیکن ہم جن ریلوے اسٹیشنوں کا ذکر کر رہے ہیں یہ صرف تعریف کے قابل ہیں اور دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں-
 
Chhatrapati Shivaji Maharaj Terminus
یہ بھارت کا ایک تاریخی ریلوے اسٹیشن ہے جو کہ عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے- اس ریلوے اسٹیشن کی تعمیر 1888 میں مکمل ہوئی تھی جبکہ اسے Victoria Terminus کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-
image
 
Estacion de Madrid Atocha
اسپین کا یہ ریلوے اسٹیشن کسی جنگل سے مشابہت رکھتا ہے جہاں پھول پودے اور درختوں کے علاوہ نایاب کچھوے بھی موجود ہیں جو آتے جاتے مسافروں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- یہ شہر کے سب سے زیادہ سر سبز مقامات میں سے ایک ہے-
image
 
Gare de Strasbourg-Ville
ایک بہت بڑے شیشے کے غبارے سے مشابہہ ڈیزائن کی شکل میں تعمیر یہ ریلوے اسٹیشن فرانس میں واقع ہے جو کہ ایک تاریخی حیثیت بھی رکھتا ہے- اس اسٹیشن کا افتتاح 1841 میں ہوا جبکہ اسے 1883 میں دوبارہ تعمیر کیا گیا-
image
 
Caminho de Ferro de Moçambique
موزمبیق میں واقع اس ریلوے اسٹیشن کا شمار دنیا کے سب سے خوبصورت ریلوے اسٹیشنوں میں کیا جاتا ہے- یہ ریلوے اسٹیشن 1916 میں قائم ہوا اور تاحال اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے-
image
 
Dunedin railway station
یہ حسین اور دلکش ریلوے اسٹیشن نیوزی لینڈ میں واقع ہے- مقامی افراد اس ریلوے اسٹیشن کو جنجر بریڈ ہاؤس بھی پکارتے ہیں- درحقیقت یہ ریلوے اسٹیشن سفید چونا پتھر اور سیاہ بیسالٹ چٹان کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
image
 
Kanazawa Station
یہ ریلوے اسٹیشن جاپان میں واقع ہے اور اس کا ڈیزائن یادگار Tsuzumi Gate سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے- اس ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ایک جدید طرز کا شاپنگ مال بھی تعمیر کیا گیا ہے-
image
 
Hua Hin railway station
یہ ریلوے اسٹیشن تھائی لینڈ کے مغربی صوبہ Prachuap Khiri Khan میں خدمات انجام دے رہا ہے۔اس اسٹیشن پر ایک شاندار سجاوٹ سے آراستہ شاہی ویٹنگ روم بھی موجود ہے- یہ تھائی لینڈ کے قدیم ترین مقامات میں سے ایک ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: