نیٹو ممالک بمقابلہ اسلامی ممالک اور کرونا وائرس

 نیٹو ممالک انیسواناسی سے اسلامی ممالک میں کسی نہ کسی صورت میں حالت جنگ میں ہیں مثلاً رشیہ افغانستان میں آیا اس کی مدد کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں آئے اور تقریباً دس سال تک موجود رہے اسی دوران ایران عراق کو لڑایا گیا اس میں عراق کی امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سرعام مدد کی جبکہ امریکہ ہی نے ایران کو نقوراگوئا کے باغیوں کے ذریعے اپنا اسلحہ فروخت کیا سن انیسو نوے میں پہلے صدام حسین سے کویت پر حملہ کروایا اور کویت کی مدد کے بہانے عراق میں آیا ۔ اور اپنا اسلحہ عراق اور کویت دونوں کو فروخت کیا ۔ اس کے بعد لیبیا پر چڑھائی کی لیبیا کا ستیاناس کیا سن دو ہزار ایک میں ٹوِن ٹاور پر حملے کے جرم میں افغانستان پرحملہ کیا جبکہ افغانستان کا کوئی شخص ٹوِن ٹاور حملے میں یا سہولت کار کے طور پر ملوث نہیں تھا ۔ یہ جنگ ابتک جاری ہے اور نیٹو افواج افغانستان سے نکلنے کے لئے بہانے تلاش کررہی ہے ۔حوثی باغیوں کے ذریعے یمن اور سعودی عریبہ کو لڑایا جا رہا ہے شام میں خانہ جنگی کرواکر حکومت کے خلاف باغیوں کی مدد کی جارہی ہے ۔ ان سب جنگوں میں نیٹو فوج ہر طرح سے ملوث رہی ہے اور نیٹو فوج کا سربراہ امریکہ ہے دوسرے نمبر پر برطانیہ پھر جرمنی ، فرانس، اٹلی، سپین وغیرہ رہے ہیں ان سب ملکوں نے جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کرغریب اور نہتے مسلمانوں پر دل کھول کر اپنا جدید اسلحہ استعمال کیا اور ان ملکو ں کا ڈھانچا تک تباہ کر دیا۔

اﷲ تعالیٰ ان سب کو دیکھ رہا تھا اس سب کے بعد اﷲ تعالیٰ نے ان ملکوں کو اپنی سزا کی ایک جھلک دکھائی اور اس کے لئے اﷲ تعالیٰ نے کوئی جدید اسلحہ استعمال نہیں کیا صرف دنیا کا سب سے چھوٹے جراثیم کا حصہ جسے جرثومہ کہتے ہیں سے کام لیا اور پوری نیٹو دنیا کو اﷲ تعالیٰ یاد کروادیا اگر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ نیٹو کے سب سے بڑے لیڈ ر امریکہ کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جبکہ جنگ زدہ اسلامی ملک کا اس معاملے میں کوئی ذکر تک نہیں۔

اﷲ تعالیٰ قران مجید میں ارشاد فرماتا ہے۔’’ میں نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا؟ ان پر پرندوں کے غول کے غول بھیجے۔ ان کے منہ اور پاؤں میں کنکر یاں تھیں اور ان کو کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کر دیا۔‘‘ ( سورہ فیل) یعنی اسلام کا دشمن دنیا کا سب سے بڑا جانو ر ہا تھی ہتھیار کے طور پر لایا اور اﷲ تعالیٰ نے دنیا کے سب سے چھوٹے پرندے ابابیل کے ذریعے ان کو ملیا میٹ کر دیا۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے یہ تو ایک الارم ہے اﷲ تعالیٰ نے ان کا بھوسہ بنا نا ہے جس طرح افغانستان کاطورہ بورہ بنایا تھا ۔ ان سب ملکوں کا طورہ بورہ بنناہے۔

Muhammad Hanif Abdul Aziz
About the Author: Muhammad Hanif Abdul Aziz Read More Articles by Muhammad Hanif Abdul Aziz: 15 Articles with 12953 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.