ان کی مہینے بھر کی کمائی سن کر لوگ حیران ہوجاتے ہیں۔۔۔شوبز کے وہ اداکار جنہوں نے شوبز سے دولت بنائی

image
 
اکثر شوبز کے لڑکوں کا رشتہ جب جایا کرتا تھا تو لڑکی والے یہی سوال کرتے تھے کہ وہ تو ٹھیک ہے لیکن کرتے کیا ہو۔۔۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ سوال غائب ہی ہوگیا کیونکہ شوبز کی کمائی بڑے بڑے ڈاکٹرز اور انجینئرز کی کمائی کو مات دینے لگی۔۔۔شوبز کے کئی ایسے اداکارہیں جنہوں نے بڑی بڑی جائیدادیں بنا لیں شوبز کی کمائی سے۔۔۔
 
فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ نے خود ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئے تو ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ ایک شرٹ خرید کر پہن لیں۔۔۔انہوں نے فیصل قریشی سے کپڑے ادھار لئے اور بعد میں انہیں واپس کئے۔۔فہد مصطفی نے وقت کے ساتھ ساتھ اتنا پیسہ بنایا کہ پلاٹس اور گھر بھی اپنے نام پر کئے۔۔۔حالانکہ وہ ابھی بھی اسی گھر میں رہتے ہیں جہاں پہلے تھے لیکن ان کے مالی حالات میں بہت بدلاؤ آیا۔۔۔فہد مصطفیٰ کی زندگی میں سب سے بڑا فرق آیا جب انہیں جیتو پاکستان میں کام کرنے کا موقع ملا۔۔۔یہ وہ وقت تھا جب ان کو شہرت اور پیسہ دونوں ایک ساتھ ملے۔۔۔
image
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی نے آگے بڑھنے کے لئے بہت محنت کی اور ایک دور تھا جب ان کے ساتھ کوئی کام کرنے کو بھی راضی نہیں ہوتاتھا۔۔۔لیکن ماریہ واسطی نے انہیں موقع دیا کہ وہ ان کے ساتھ ہیرو آئیں۔۔۔۔اور یوں فیصل قریشی نے خود کو منوایا۔۔۔بچپن سے ہی وہ ایک اسٹار تھے لیکن انہیں وہ راستہ نہیں مل رہا تھا جہاں سے وہ خود کو شہرت کی بلندیوں پر لے کر جائیں۔۔۔اب یہ حال ہے کہ فیصل قریشی نے بہتری گھر، بہترین زندگی حاصل کی ہے ۔۔۔۔وہ ایک برانڈنگ کے کئی لاکھ لیتے ہیں اور ڈرامہ سے کروڑوں کماتے ہیں۔۔۔
image
 
ہمایوں سعید
ہمایوں سعید نے جو بھی کمایا وہ اسی فیلڈ سے کمایا۔۔۔یہ سچ ہے کہ ان کی زندگی میں ان کی بیوی نے بہت بڑا کردار ادا کیا لیکن شوبز میں اپنا نام بنانے میں ہمایوں سعید نے انتھک محنت کی اور اتنا کمایا کہ آج ان کے پاس وہ سب کچھ ہے جس کی تمنا ہر انسان کرتا ہے۔۔۔ہمایوں سعیدنے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولا، اپنا گھر بنایا، فلمز بنائیں، دنیا گھومی اور اب ایک عالیشان گھر میں رہتے ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: