این آر او تو مل گیا ۔۔۔۔

این آر او نہیں دونگا یہ وہ نعرہ ہے جسے سنتے سنتے اڑھائی سال ہوگئے لیکن سمجھ نہیں آرہا ہے کہ این آر او کسے نہیں دینگے ، آصف زرداری جو کہ چودہ کرپشن کیسس کے باوجود گھر بیٹھے ہیں ، نواز شریف سزا یافتہ ہونے کے باوجود لندن میں واک کر رہے ہیں ، مریم صاحبہ جلسوں میں تقریریں کر کہ سیاسی مقدر چمکا رہی ہیں ہمزہ صاحب بری ہوکر گھر واپس آگئے ہیں ، بلاول صاحب تحریک عدم اعتماد کی تیاری کر رہے ہیں اور مولانا صاحب ان سب کے ساتھ ملکر لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں اب وزیر اعظم سے سوال یہ ہے کہ کونسا این آر او ہے آپ کے پاس اب جو آپ نہیں دینگے ہا اس نہ دینے والے این آر او سے مخالفین کا بگڑ کیا جائے گا ؟

اگر اپنے پیروں پہ خود کلہاڑی مارنے کی کوئی انسانی شکل ہوتی تو وہ آج ہم سب کے سامنے زندہ مثال بنی ہوئی ہوتی کیونکہ یہاں خان صاحب کے فیصلے نہ سمجھ میں آنے والی چیز بن چکے ہیں کیونکہ اپنے عرصہ حکومت میں کچھ اور کیا ہو یا نہ کیا ہو خان صاحب نے ایک نرالا کام ضرور کیا ہے وہ یہ کہ ہمیشہ کے دشمنوں کو اپنے مخالف دوست بنا دیا وہ دو بڑی پارٹی جو کبھی ایک دوسرے کے ساتھ نہ تھی پچھلے اڑھائی سال سے اتحادی بنی بیٹھی ہیں ، بجا ئے خان صاحب ان کو لڑوا کر مصروف رکھتے انہوں نے دونوں پارٹیوں کو اپنے مقابل کھڑا کرلیا اور خود جو اتحادی بنائے ان سے اتحاد برائے نام ہی نبھاتے ہیں چوہدری شجاعت کی عیادت کو بھی نہ پہنچے ایم کیو ایم کے مطالبات نا مان کر اسے بھی خفا رکھتے ہیں اختر مینگل کی حمایت بھی کھو دی ، سیاست میں تو آپ کو ازلی خونی دشمنوں کے ساتھ بھی ڈائیلاگ کرنا پڑتا ہے اور خان صاب سے تو اتحادی نہیں سنبھل رہے تو اپوزیشن کیسے راضی رکھیں گے بجائے اس کے کہ سندھ حکومت سے مذاکرات کر کہ ان کے گلے کم کرتے کیونکہ وہ تو حکومت کا حصہ ہیں ان کا حق بنتا ہے کہ وہ آپ سے ایک میز مہ بیٹھ کر مذاکرات کریں اور مطالبات منوائے مگر آپ تو ان کو وقت نہیں دیتے گیسے خان صاحب سندھ کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتے ،

وزیر اعظم ہونا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس ذمہ داری کو نبھانا اس سے بھی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے سیاسی جماعتیں تو ایک طرف خان صاحب اس بیچاری عوام کا کیا قصور ہے اسے بھی کسی این آر او کی سزا دی جا رہی ہے کیا ؟

مہینے میں دو بار پیٹرول ، بجلی سمیت اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کو کتنی اذیت سے گزارتا ہے یہ آپ کیا جانیں ، کوئی ایک پراجیکٹ ایسا سوائے گردوارہ ننکانہ صاحب کے جسے آپ نے اپنے دورہ حکومت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہو بلکہ ن لیگ دور کے ادھورے کام بھی اب تک ادھورے ہی ہیں ۔

خان صاحب آپ اس عوام کے لیے منتخب ہو کر آئے ہیں یا اپوزیشن کے ساتھ چور پولیس کھیلنے تو لہذا اس عوام کی فلا ح وبہبود کے بارے سوچیں کیونکہ جسے این آر او لینا تھا وہ لے جا چکے ۔
 

Munazza Hussain
About the Author: Munazza Hussain Read More Articles by Munazza Hussain: 10 Articles with 7124 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.