یہ تو سونے کے دل والے لوگ ہیں--- استنبول کی ایسی حیران کن تصاویر جو آپ کو ترکی سے پیار کرنے پر مجبور کردیں گی

استنول ترکی کا حقیقی معنوں میں ایک منفرد شہر ہے اور جو سیاح اس شیر کو سیر کو جاتے ہیں وہ اس کے دیوانے ہوجاتے ہیں- ترکی کے نقشے پر اس شہر کا مقام سب سے نمایاں ہے- عموماً سیاح اس شہر میں موجود ساحل سمندر کی سیر تو کرتے ہیں لیکن اس کی بھرپور تاریخ اور منفرد ماحول کا ذکر کرنا بھول جاتے ہیں جبکہ یہاں سونے کے دل والے لوگ رہتے ہیں- اگر آپ ہم پر یقین نہیں کرتے ہیں تو آئیے پھر خود ہی دیکھ لیں۔
 
image
استنبول کے مہربان دل والے شہری بے گھر بلیوں کے لئے باقاعدہ گھر تعمیر کرتے ہیں۔ اور ان گھروں میں انہیں کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ یہ بلیاں اپنے اردگرد لوگوں سے گبھراتی نہیں ہیں-
 
image
اسی طرح شہر کے آوارہ کتوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاتا- استنبول کے شہری ان کا بھی خیال رکھتے ہوئے جہاں تک ممکن ہو ان کی رہائش کا بھی انتظام کرتے ہیں-
 
image
استنبول یونیورسٹی کی لائبریری کا ایک حسین اور دلچسپ منظر-
 
image
استنبول میں حال ہی میں 0.8 انچ برف باری ہوئی جس نے کئی خوبصورت منظر تخلیق کیے۔ تاہم اس دوران تعلیمی سہولیات بند رہیں، ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی جبکہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔
 
image
استنبول میں شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹوائلٹ بھی دو قسم کے ہوتے ہیں- مزید یہ کہ شہری اس بات کا انتخاب اب خود کریں کونسا ٹوائلٹ استعمال کرنا حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے-
 
image
استنبول میں 3 ہزار مساجد ہیں اور یہ اپنے ڈیزائن کے اعتبار سے ان میں سے ایک منفرد مسجد ہے جسے Marmara Üniversitesi İlahiyat Fakültesi Camii کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
ٹومبیلی ایک گلی کی بلی تھی جو کئی دن فرش پر اپنے پنجے سے ٹیک لگائے بیٹھی رہتی تھی۔ بلی کی موت 2016 میں ہوئی تھی ، اور شہریوں نے اس کی یاد میں ایک یادگار نصب کی تھی۔
 
image
استنبول میں واقع ایک بلند ترین عمارت کی چھتیسویں منزل پر موجود کمرے کی کھڑکی سے شہر کا دلکش نظارہ- یقیناً رات کے وقت اس کھڑکی سے شہر کا 100 گنا زائد خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے-
 
image
استنبول کا ایک انتہائی فیشن ایبل اور مشہور ہوٹل جو کسی دور میں ​​جیل ہوا کرتی تھی یہ جیل 1918 میں تعمیر کی گئی تھی جسے بعد میں ایک ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا- یہ ایک پرتعیش ہوٹل ہے جسے فور سیزن ہوٹل کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
جانوروں کی دیکھ بھال کی ایک اور اعلیٰ مثال جو کتوں اور بلیوں کے لئے ان سمارٹ فیڈروں کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہے اور یہ شہر کے چاروں طرف نصب کردیئے گئے ہیں۔ اس مشین یا فیڈر کو دوبارہ استعمال کے قابل کچرے کو جمع کرنے والے ایک ڈبے کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، جیسے کاغذ ، گتے ، پلاسٹک اور گلاس۔ جب بھی آپ کچرا کوڑے دان میں ڈالتے ہیں تو جانوروں کے لیے کھانا اور پانی ٹینک سے پیالے میں جاتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: