اگر آپ کی بھی شادی اس سال دسمبر میں ہورہی ہے تو ان کاموں کو کرنے سے اجتناب برتیں اور ان کاموں کو پہلی فرصت میں انجام دیں

image
 
عام طور پر پاکستانی زیادہ تر سردی کے موسم میں شادی کرتے ہیں اس کے اسباب ویسے تو بہت سارے ہیں مگر اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ دسمبر کے مہینے کو شادی کا مہینہ کہا جائے تو یہ کچھ غلط نہ ہوگا- ایسے وقت میں جب کہ بہت سارے افراد کی زندگی کا اہم ترین وقت قریب ترین ہے تو اس حوالے سے ان کو شادی کی تیاری کے حوالے سے کچـھ کاموں کو ترتیب دینا لازمی ہو جائے گا- اس لیے اس وقت لسٹ بنا لینی ضروری ہے کہ جن کاموں کو کرنے سے احتیاط برتنی چاہیے تاکہ آپ کی شادی کا مزہ کرکرہ نہ ہو جائے اور کچھ کاموں کو پہلی فرصت میں کر لینا چاہیے تاکہ آپ اپنی شادی کے وقت کو اچھی طرح انجوائے کر سکیں-
 
ایسے کام جو نہیں کرنے چاہیے ہیں
1: شادی کا انتظام کھلی جگہ پر
شادی کے موقع پر جب آپ نے دسمبر میں شادی کا فیصلہ کر لیا ہے تو یاد رکھیں یہ مہینہ سردی کے موسم کا ہے اس لیے بارات اور ولیمے کی تقریبات کے لیے جو ہال بک کروائيں اس کی بکنگ سے پہلے اس بات کا انتظام خاص طور پر چیک کر لیں کہ وہ کسی کھلی جگہ پر نہ ہو- کیوں کہ کھلی جگہ پر سردی زیادہ ہوتی ہے اور شدید سردی اور بعض اوقات بارش سے شادی کا سارا مزہ کرکرا ہو سکتا ہے-
 
2: پتلے کپڑے کے ملبوسات کا انتخاب
شادی زندگی کا ایک اہم موقع ہے جس دن آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ آپ سب سے زیادہ خوبصورت نظر آئيں اس وجہ سے اس کے لباس کی ڈيزائننگ کا سلسلہ سال بھر پہلے سے ہی شروع ہو جاتا ہے- مگر جب آپ نے شادی کی تاریخ دسمبر میں رکھی ہے تو اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ کا لباس سردی کی مناسبت سے ہو اس لیے پتلے کپڑے سے بنے ملبوسات کا انتخاب قطعی نہیں کرنا چاہیے اس سے ایک جانب تو سردی لگ جانے کا اندیشہ ہو گا اور دوسری جانب آپ آؤٹ آف فیشن بھی لگ سکتے ہیں-
 
image
 
3: رات گئے تک فنکشن
سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہو جاتی ہیں ان دنوں میں رات گئے تک جاری رہنے والی تقریبات مہمانوں کے لیے باعث تکلیف ہو سکتی ہیں- اس وجہ سے ایسے فنکشن ارینج کرنے سے احتیاط برتنی چاہیے جو رات گئے شروع ہوں اور دیر تک جاری رہیں-
 
ایسے کام جو لازمی کرنے چاہیے ہیں
1: مہمانوں کے قیام و طعام کا انتظام
پاکستان میں دسمبر میں شادی کا مطلب ہے کہ ملک بھر کے مہمانوں اور عزیز و اقارب کی آمد اس وجہ سے جب مہمانوں کی آمد متوقع ہو تو ان کی آمد سے قبل ہی ان کی رہائش ان کے لیے بستر اور ان کے کھانے نے کا انتظام وقت سے پہلے کر لینا چاہیے- تاکہ عین شادی کے وقت کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے-
 
2: گرم پانی کا انتظام
شادی کا موقع پر شرکت کرنے والے ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوب سے خوب تر نظر آئے اس وجہ سے ہر بندہ تقریب سے قبل نہانے کے لیے تیار ہوتا ہے اور اس موقع پر گرم پانی وہ سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے جو کہ مہیا کرنا میزبان کی ذمہ داری ہوتی ہے- اس وجہ سے وقت سے پہلے اس کا انتظام کر لیں تاکہ عین وقت پر کسی قسم کی پریشانی نہ ہو-
 
image
 
3: اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں
اس موسم میں نزلہ زکام اور بخار چڑھنا بہت معمولی بات ہوتی ہے اور شادی کے کاموں کی ذمہ داریوں کے سبب تھکان کا ہو جانا ایک فطری امر ہے- مگر اس تھکان کو خود پر اس حد تک نہ چڑھنے دیں کہ شادی کے دن آپ بیمار پڑ جائيں اور اپنی زندگی کے اس اہم ترین وقت کو انجوائے بھی نہ کر سکیں -
 
YOU MAY ALSO LIKE: