میری شادی تو کہیں اور ہونی تھی۔۔۔پاکستانی اداکارائیں جن کی پہلی منگنی ختم ہو کر شادی کہیں اور ہوئی

image
 
کہتے ہیں نصیب کو کوئی نہیں بدل سکتا۔۔۔جن لوگوں کی زندگی میں کچھ ختم ہوتا ہے تو ﷲ انہیں پہلے سے بڑھ کر کچھ اور دیتا ہے۔۔۔یہ وہ نصیب ہے جو لکھا ہوا ہے اور کچھ لوگوں کی زندگی اسی نصیب کی وجہ سے بالکل پلٹتے ہوئے بھی دیکھی ہے۔۔۔انڈسٹری میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جن کی پہلی منگنی کہیں ہوئی لیکن شادی کا نصیب وہاں نہیں لکھا تھا۔۔۔اس لئے شادی کہیں اور ہوئی۔۔۔
 
حرا مانی کی پہلی منگنی
حرا کو آج مانی کی زندگی کا سب سے اہم حصہ مانا جاتا ہے اور ان دونوں نے ایک ساتھ اپنی زندگی کے کئی نشیب و فراز دیکھے۔۔۔لیکن ان کی شادی اتنی آسان نہیں تھی۔۔۔ایک اکلوتی لڑکی جس کی پہلے سے منگنی ہوئی تھی اور اس کے والد کبھی بھی اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی ایک اداکار سے نہیں کرتے۔۔۔لیکن یہ حرا کا نصیب تھا جس میں ان کی شادی مانی کے ساتھ ہی لکھی تھی اور ان کی زندگی کا نصیب کچھ اسی طرح تحریر تھا ۔۔۔انہوں نے مانی سے محبت کی اور اپنی پہلی منگنی کو بھی ختم کروایا۔۔۔تاکہ ان کی زندگی میں مانی شامل ہوسکے اور آج وہ ان کی زندگی کا حصہ ہیں۔۔۔
image
 
جویریہ سعود کی پہلی منگنی
اداکارہ جویریہ سعود کی منگنی کافی عرصہ پہلے ہو چکی تھی۔۔۔وہ انڈسٹری میں اس وقت بھی کام کر رہی تھیں اور سب کچھ ٹھیک تھا ۔۔۔لیکن پھر کچھ غلط فہمیوں کی بناء پر یہ منگنی قائم نا رہ سکی اور لڑکے کی ماں نے یہ رشتہ ختم کردیا۔۔۔لیکن کیونکہ جویریہ کا نصیب چمکنے والا تھا اس لئے اس رشتے کے بعد جویریہ سعود کی زندگی میں سعود کی اینٹری ہوئی اور جویریہ اپنی زندگی کے اس پارٹ کو یاد بھی نہیں کرتیں بلکہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کا نصیب اتنا خوبصورت لکھ دیا گیا۔۔۔
image
 
اداکارہ ثنا خان کی پہلی منگنی
اداکارہ ثنا خان جو ایک حادثہ میں دنیا سے چلی گئیں ان کی بابر خان سے شادی سے پہلے بھی ایک منگنی ہوئی تھی لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر یہ منگنی قائم نا رہ پائی تھی۔۔۔اس منگنی کے ختم ہونے کے بعد ثنا کی زندگی میں بابر نے قدم رکھا وہ اپنے نصیب پر بہت خوش بھی تھیں۔۔۔انہیں محبت کا احساس بابر خان سے شادی کیوقت ہوا اور انہوں نے زندگی اور نصیب کے اس کھیل کے ساتھ سمجھوتہ بھی کیا۔۔۔اس منگنی کا ذکر ثنا نے بہت کم قریبی ساتھیوں سے کیا تھا اور پھر جب ختم ہوئی تو اس کے کچھ عرصہ بعد ہی بابر خان نے زندگی میں قدم رکھ دیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: