ضیاء القرآن سے ۔ قسط ٢١

حضرت ابو درداء سے مروی ہے کہ رسول اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا “ کیا میں تمہیں ایسے عمل پر آگاہ نہ کروں جس کا درجہ روزے‘ نماز اور صدقہ سے افضل ہے “۔ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! ضرور مہربانی فرمائیے ۔ فرمایا “ دو آدمیوں کے درمیان صلح کرا دینا“۔ ساتھ ہی بتایا کہ دو آدمیوں کے درمیان فساد کرانا ایمان کو مونڈ کر رکھ دیتا ہے ۔ ( بحوالہ سورتہ الحجرات ١٠)

یہاں کسی بھی طریقہ سے کسی کا مذاق اڑانے کی ممانعت کی گئی ہے۔ “ یا یھاالزین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالا لقاب۔“ ( الحجرات ١١)

ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم۔ ترجمہ “ تم میں سے زیادہ معزز اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں وہ ہے جو تم میں سے زیادہ متقی ہے“۔ ( الحجرات ١٣)

والزین آمنوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ من شی۔ ترجمہ “ اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی پیروی کی ان کی اولاد نے ایمان کے ساتھ ‘ ہم ملا دیں گے ان کے ساتھ ان کی او لاد کو۔“ ( الطور٢١)

ابو محمد سمرقندی نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ حدیث مرفوع نقل کی ہےکہ جو شخص قبرستان میں سے گزرے اور گیارہ مرتبہ قل شریف پڑھ کر اہل قبرستان کو بخشے تو جتنے لوگ وہاں دفن ہوں گے ان کی تعداد کے برابر اسے ثواب ملے گا۔ ( تشریح بحوالہ سورتھ النجم٤٠)
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 102487 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More