کرونا اور سیاست کا رونا

آج کل جہاں ایک طرف کرونا کا رونا رویا جارہا ہے وہی پر ایک اور چیز کا رونا بھی رویا جارہا ہے اور وہ چیز ہے سیاست ۔سیاست ایک کھیل ہے ۔ایک ایسا کھیل جس میں آنے والے ہر شخص کو صرف ہار اور جیت کی پڑی ہوتی ہے چاہے پھر وقت اور حالات خراب کیوں نا ہو۔ جس طرح اج کل کرونا جیسی مہلک وباء نے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ہزاروں لوگ جان سے جاچکے ہیں اور لاکھوں اس میں مبتلا ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے سیاستدان ملک کی سچی خیرخواہی کے بجائے پواینٹ سکورنگ پر لگے ہوئے ہیں کہ کس طرح زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حمایت حاصل کئ جاۓ اور مستقبل میں زیادہ سے زیادہ لوگ ہماری حق میں ہواور ووٹ دیں۔ ہر کوئی جھوٹی ہمدردی دکھا کررہا ہے۔ایک دوسرے پر تنقید کی جارہی ہے اور طنز کے تیر چلاۓ جاریے ہیں۔آپس میں نااتفاقی اور عداوت ہے۔حکومت کچھ کرنا چاہے تو پارٹیاں ساتھ نہیں دیتی اور پارٹیاں کچھ کرنا چاہے تو حکومت ۔اس طرح کے حالات بس عوام پس کر رہ جاتی ہے۔بغاوتیں سر اٹھاتی ہیں اور سازشیں جنم لیتی ھیں۔بحران آجاتے ہیں اور ملک تباہ و برباد ہوجاتا ہے۔ہمیں اس وقت ملک کو ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں سونپنا چاہے جو بااختیارسوجھ بوجھ رکھتا ہواور صحیح فیصلہ کرسکتا ہو جو کے ہمارا وزیراعظم ہے۔ہمیں ان پر یقین کرنا چاہے کیونکہ وہ ہمارا رہنما ہے ۔وہ جو کریں گا ملک کی بھلائی کے لیے کریں گا۔ ان سے قیامت کے دن اپنے رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا اور وہ یہ جانتا ہے ۔اسلے ہمیں کے اپنے وزیراعظم پریقین رکھے اور ان کا ساتھ دیں تاکہ ہم اس وباء سے لڑسکیں اور نکل سکیں۔

Naeem Khan
About the Author: Naeem Khan Read More Articles by Naeem Khan: 4 Articles with 3344 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.