ملعون ٹیری جونز کی ایک اور جسارت

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک چرچ کے ملعون پادری ٹیری جونز نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

اب اسی ملعون ٹیری جونز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22اپریل 2011 سے اسلام مخالف مظاہرے شروع کرے گا۔ اس ملعون پادری کے مطابق وہ ان مظاہروں میں ہزاروں امریکیوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرے گا، اس نے کہا کہ وہ یہ مظاہرے فلوریڈا کے اسلامک سنٹر اور جامع مسجد کے سامنے کرے گا۔

یہ مسلم امہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور یہ وہ وقت ہے کہ تمام امت کو متحد ہوکر ایسی آلودہ ذہنیت کی حامل حرکتوں کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور اس ضمن میں تعلیماتِ اسلام سے مدد لینا نہیں بھولنا چاہیے۔

خیر مناؤ اپنی اے ملعون پادری
ہوگئی یکجا تیرے خلاف امت ساری
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 37542 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.