تھانوں میں سیاسی ٹاؤٹ کا راج

سفارش اور مصالحتی کمیٹیاں

باقی ممالک کا تونہیں پتا مگرہمارے ملک کا یہ خطرناک المیہ ہے کہ ہمارا کوئی کام بغیرسفارش کے ہونا ممکن نہیں اگربغیرسفارش کے ہوبھی جائے تواس میں کافی وقت لگ جاتا ہے اسی لیے ہم لوگ شارٹ کٹ راستہ استعمال کے یعنی سفارش کراکے اپنے کام کرالیتے ہیں ۔الیکشن 2018میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے کہا تھا کہ ہم سفارشی نظام کوختم کریں گے اورتھانوں کو غیرسیاسی بنائیں گے مگرایسا ہونا دورکی بات اس میں کئی اورچاپلوسی لوگ مل کرمزے لوٹنے میں لگے ہیں ملک کے ساتھ عوام کی بچی کھچی جیب پرڈاکے ڈالنے میں لگے ہیں پنجاب بھرمیں مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔جیساکہ سب جانتے ہیں کہ مصالحتی کمیٹیاں غیرسیاسی ہوتی ہیں مگرپی ٹی آئی کی حکومت کوبدنام کرنے کیلئے ایم این ایز اورایم پی ایز میں سیاسی جنگ کی وجہ اورمداخلت کی وجہ سے اب مصالحتی کمیٹیاں سیاسی اورٹاؤٹ مافیا کی نذرہوگئی ہیں کمیٹیوں میں ایسے چیئرمین اورممبران بنائے جارہے ہیں جنہوں نے پچھلے کئی ادوارمیں تھانوں کی آڑ میں عوام کوخوب لوٹاسیاسی نمائندگان تھانوں کوغیرسیاسی کرنے میں فُل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں حالانکہ مصالحتی کمیٹیوں کی وجہ سے عوام کو انصاف کے حصول کیلئے آسانی مل جاتی تھی جواب ناممکن لگ رہا ہے کیونکہ اب مصالحتی کمیٹیاں غیرسرکاری نہیں رہیں پنجاب بھرمیں مصالحتی کمیٹیاں اندرانی اختلافات کاشکارہوگئیں اور99%ایسے ممبران ہیں جوپچھلے ادوارمیں بھتہ خوری اوراورلوٹ کھسوٹ میں PHDکررکھی ہے اس سیاست کیوجہ سے متعلقہ پولیس بھی پریشان ہوکررہ گئی ہے عوام باربار وزیراعظم خان سے ارداس کررہی ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تھانہ کلچرتبدیل کرکے کرپشن اورتھانے میں ایم این ایزاورایم پی ایز کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ورنہ یہ مصالحتی کمیٹیاں عوام کوریلیف نہیں دے پائیں گی اسی لیے پنجاب اورخاص طورپرجنوبی پنجاب کے تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کی حتمی لسٹ بنانے سے پہلے مقامی ایم این ایز اورایم پی ایز کولگام دیناہوگی ورنہ ان کی اچھالی ہوئی گندگی سے پی ٹی آئی کے ہی ہاتھ خراب ہونے ہیں ۔ویسے توسارے کرپٹ اورٹاؤٹ سیاستدانوں کوخاص کرضلع مظفرگڑھ کے ان سیاستدانوں کوچلوبھرپانی میں ڈوب مرناچاہیے جن کا نام کا واضع ٹاؤٹ مافیالسٹ میں ایڈکیا گیا ہے اپنے قارائین سے مظفرگڑھ کے چندتھانوں میں جوسیاسی ٹاؤٹ حضرات کی لسٹ ہے وہ شیئرکرناچاہوں گا ۔تھانہ شاہ جمال نے مہرغلام علی سابق چیئرمین UCشاہ جمال اورمہرغلام نبی جانگلہ جوعون حمیدڈوگرایم پی اے کے سیاسی ٹاؤٹ کی لسٹ میں ایڈکیا ہے،عمران اورصادق میرانی جوکہ مہرغلام علی سابق چیئرمین UCشاہ جمال کے سیاسی ٹاؤٹ کا بھی نام لسٹ میں ہے میاں سلیم اصغرمکول جوکہ باسط بخاری ایم پی اے کے سیاسی ٹاؤٹ،الطاف کھلنگ کوسلیم مکول کے سیاسی ٹاؤٹ۔تھانہ قریشی میں عاشق حسین مستوئی ، حضوربخش مستوئی،دلبرسہرانی، قیصرقلندرانی،نعمان آرائیں جوکہ میاں علمدارقریشی ایم پی اے کے سیاسی ٹاؤٹ میں شامل لسٹ ہیں ۔تھانہ خان گڑھ نے مہرشاکرسیال کونوابزادہ منصورایم پی اے کا سیاسی ٹاؤٹ لسٹ میں ایڈکیا ہے تھانہ رہیلانوالی نے ملک فیاض کھاکھی افتخارایم این اے کے سیاسی ٹاؤٹ ،عمرخالدلنگڑیال اورچوہدری اصغرکمبوہ کوملک قسورلنگڑیال ایم این اے ،عبداﷲ لنگڑیال اورہارون سلطان کے سیاسی ٹاؤٹ شامل لسٹ کیا ہیں۔تھانہ جتوئی میں اعظم غزلانی ،ملک نذیرگدارہ،فرحان خان اورنصراﷲ کورائی کوایم این اے باسط سلطان کاسیاسی ٹاؤٹ کانام لسٹ میں ایڈکیا ہے اورتھانہ جتوئی نے نیازحسین کوعبدالقیوم جتوئی سابق ایم پی اے کانام سیاسی ٹاؤٹ کی لسٹ میں ایڈکیا ہے یاد رہے یہ لسٹ فیسبک،ٹوئٹر، واٹس ایپ ،انسٹاگرام،میسنجرکے علاوہ سوشل میڈیاپربہت زیادہ تعدادمیں پوسٹ اورشیئرکی گئی ہے مگرسوچنے کی بات یہ ہے کہ جن کا نام سیاسی ٹاؤٹ کی لسٹ میں ایڈکیا ہے وہ کس وجہ سے خاموش ہیں اگرنہ سوچاجائے توہی ٹھیک رہے گاکیونکہ یہ ان ٹاؤٹ مافیاکاسیاسی فائدہ ضرورہوگااب یہ جوٹاؤٹ مافیا ہے نیب کوچاہیے پورے پنجاب سمیت ان کا بھی احتساب کرکے ان کی جائیدادیں بنانے کاطریقہ کارچیک کریں ان میں کوئی ایسانہیں جوکروڑپتی نہ ہوکیونکہ انہوں نے لوگوں کی زمینوں پرقبضہ کرکے جائیدادیں بنائیں ہیں ان کے زمینیں پانی نہیں غریبوں کاخون پیتی رہی ہیں۔ عوامی ردعمل ہے کہ ہم امیدرکھتے ہیں کہ عمران خان تھانوں کوغیرسیاسی کریں گے اورسفارشی نظام بھی ختم کریں گے ہم کل بھی تحریک انصاف کوسپورٹ کرتے تھے اورآج بھی کرتے ہیں۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 197891 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.