اما م اعظم ابو حنیفہ اور فقہی بصیرت قسط نمبر٥

تحصیل حدیث:۔
حضرت امام اعظم نے زیادہ تر احادیث اجلہ تابعین سے لی ہیں ان تابعین سے احادیث لیں جو مدت تک صحابہ کی صحبت میں رہے اور جو تقویٰ ور ع علم و فضل میں اعلیٰ درجے پر فائز تھے کوفہ جو اس وقت مر کز حدیث تھا امام صاحب نے حدیث کی تحصیل کی ابتداء وہیں سے کی کوفہ کا کوئی ایسا محدث نہ تھا کہ جس سے آپ نے حدیث کی تحصیل نہ کی ہو کوفہ کے ٩٣کے قریب محدثین سے احادیث اخذ کیں جن میں اکثر تابعی تھے اس کے علاوہ بصرہ کے تمام محدثین سے احادیث اخذ کیں یہ وہ شہر ہے کہ جس حضرت عمر فاروق نے بسایا تھا اور یہ شہر انس بن مالک کی وجہ سے مرکز حدیث بن گیا امام صاحب نے ان دونوں مراکز سے ہزاروں احادیث حاصل کیں -

تصانیف امام اعظم :۔
فقہ الاکبر ،العالم والمتعلم، کتاب السیر، کتاب الاوسط،الفقہ الابسط، کتاب علیٰ رد القدریہ، رسالۃ الامام ابی عثمان الیتیمی فی الارجائ، کتاب الرائے، کتاب اختلاف صحابہ، کتاب الجامع وغیرہم

لباس:۔
آپ کے صاحبزادے حضرت حماد نے فرمایا آپ جامہ زیب تھے خوشبو بہت لگاتے تھے قبل اس کے کہ لوگ آپ کو دیکھیں آپ کو خوشبو کی وجہ سے پہچان لیتے تھے امام ابو یوسف فرماتے ہیں کہ آپہ اپنے جوتے کے تسمے کا بھی بہت خیال رکھا کرتے تھے کبھی بھی نہ دیکھا گیا کہ آپ کے جوتے کا تسمہ ٹوٹا ہوا ہو آپ لمبی ٹوپی سیاہ رنگ کی پہنتے تھے آپ کی چادر اور پیرہن کی قیمت تقریبا ٤٠٠ درہم لگائی گئی ہے آپ کا جبہ فنک سنجاب ثعلب تھا جس کو پہن کر آپ نماز پڑھتے تھے اور خط دار چادر تھی اورسات ٹوپیاں تھیں جن میں سے ایک سیاہ رنگ کی تھی-

وفات امام اعظم:۔
بنی امیہ کے خاتم کے بعد سفاح اور پھر منصور نے اپنی حکومت جمانے اور لوگوں کے دلوں میں اپنی ہیبت بٹھانے کیلئے وہ مظالم کیے جو تاریخ کے خونی اوراق میں سرفہرست ہیں اور جس میں امام اعظم کو بھی قید کیا گیا اور قید بھی آپ کی عظمت اور اثر کو کم نہ کرسکی بلکہ آپ کی عظمت اور بڑھ گئی اور لوگ جیل خانہ میں جا کر ان سے فیض حاصل کرتے امام محمد آخری وقت تک آپ سے تعلیم حاصل کرتے رہے جب حضرت امام اعظم کو زہر کا اثر محسوس ہوا تو خالق بے نیاز کی بارگاہ میں سجدہ کیا اور سجدہ میں ہی آپ کی روح پرواز کر گئی -
انا للہ وانا الیہ راجعون

بعد وصال غیبی آوازیں:۔
صدقہ مغابری سے منقول ہے کہ جب لوگ امام اعظم کو دفن کر چکے تو تین رات ندائے غیبی سنی گئی کہ کوئی شخص کہتا ہے کہ
ذھب الفقہ فلا فقہ لکم فاتقواللہ وکونوا خلفا
مات نعمان فمن ھذالذی یحیی اللیل اذا ما سجفا
فقیہ جاتا رھا اب تمھارے لیئے فقہ نہیں ہے تو اللہ سے ڈرو اور ان کے خلف بنو
امام ابوحنیفہ انتقال کر گئے تو کون ھے اس رتبہ کا جو شب کو عبادت کرتا ہو جب رات تاریک ہو جائے-

اللہم اغفر لقارئہ ولکاتبہ ولسامعہ ولحافظہ و جمیع المومنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 243910 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More