امام اعظم ابو حنیفہ اور فقہی بصیرت قسط نمبر٤

آئمہ کرام کے ارشادات:۔
علماء فرماتے ہیں کہ جو مسائل امام اعظم سے حل نہ ہوسکے قیامت تک مضطرب رہیں گے امام ابو یوسف بعض مسائل میں پریشان ہو کر فرماتے جہاں ہمارے استاذ کا کوئی قول نہیں ہمارا بھی یہی حال ہے۔

عن ابی یوسف انہ کان یضطرب فی بعض المسائل وکان یقول فی کل مسئلۃ لیس لشیخنا فیھا قول فتحنا ھکذا

امام عرف باللہ سیدی عبدالوھاب شعرانی قدس سرہ میزان الشریعۃ الکبریٰ میں ارشاد فرماتے ہیں کہ سمعت علیا الخواص رضی اللہ عنہ یقول مدارک الامام ابی حنیفۃ رضی اللہ عنہ دقیقۃلایکاد یطلع علیھا الا اہل الکشف من کبار الاولیاء ۔

میں نے اپنے سردار حضرت علی خواص کو فرماتے سنا کہ امام ابو حنیفہ کے مدارک باریک ہیں قریب ہے کہ ان پر مطلع نہ ہوں مگر اکابر اولیاء اھل مشاہدہ استاذا لمحدثین امام اعمش شاگرد حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ امام اعظم سے فرماتے ہیں کہ گروہ فقہا تم طبیب ہو اور ہم محدثین عطار ہیں اور امام اعظم ابوحنیفہ تم نے دونوں کنارے لیئے ہیں۔

امام سفیان ثوری کا ارشاد ہے کہ آپ پر وہ علم کھلتا ہے کہ جس سے ہم غافل ہیں۔

امام شافعی فرماتے ہیں کہ تمام جہان میں کسی کی عقل ابوحنیفہ جیسی نہیں ۔

امام عاصم بن عاصم نے کہا کہ امام اعظم ابوحنیفہ کیعقل اگر تمام روئے زمین پر بسنے نصف لوگوں کی عقل کے ساتھ تولی جائے تو امام اعظم ابوحنیفہ کی عقل غالب آجائے گی۔

امام بکر بن حبش فرماتے ہیں کہ اگر ان کی عقل کو تمام اہل زمانہ کی مجموع عقلوں کے ساتھ وزن کیا جائے تو ایک ابوحنیفہ کی عقل آئمہ و اکابر و مجتہدین و محدثین و عارفین سب کی عقل پر غالب آ جائیگی خطیب نے امام شافعی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ امام مالک سے پوچھا گیا کہ آپ نے ابوحنیفہ کو کیسا پایا فرمایا کہ اگر اس ستون کو سونے کا کہتے تو اس کو اپنے دلائل سے سونے کا ثابت کر دیتے۔

اما م شافعی فرماتے ہیں کہ جو شخص چاہے کہ فقہ میں کمال حاصل کرے وہ ابوحنیفہ کا عیال بنے۔

امام اوزاعی نے ابن مبارک سے فرمایا امام صاحب کی کثرت علم اور کمال عقل پر غبطہ (رشک) کرتا ہوں
امام احمد فرماتے ہیں کہ امام صاحب اہل ورع صاحب زہد و ایثار ہیں ان کے رتبہ کو کوئی نہیں پہنچ سکتا
مکی ابن ابرہیم کہتے ہیں کہ امام اعظم اعلم اہل زمانہ تھے فقہا میں امام ابوحنیفہ چکی کے قطب کی مانند ہیں یا ان کی مثل اس نقاد سی ے جو سونے کو پرکھتا ہے۔

جاری ہے
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 245397 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More