کیا آپ جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کیوں تبدیل ہوئی؟

بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نئی وردی پہنی جس میں نیلے رنگ کی بجائے نارنگی رنگ نمایاں دکھائی دیا۔
 

image


بھارت کی نئی کٹ یونیسیف کی مہم کے توسط سے پہنی گئی ہے جس کے لیے OneDay4Children# کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا ہے۔

پہلے بات کرتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کی جرسی کیوں تبدیل ہوئی؟ روزنامہ خبریں کے مطابق اس کا جواب ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ہر ٹیم کو ایونٹ سے قبل دو جرسیوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے لیکن ایونٹ کی میزبان ٹیم اس قانون سے بری الذمہ ہوتی ہے۔

یعنی ایسی ٹیمیں جن کی جرسیوں میں ایک جیسا رنگ نمایاں ہوتا ہے تو انہیں متبادل وردی کا انتخاب بھی کرنا ہوتا ہے، اس لیے بھارت اور انگلینڈ کی وردیوں میں نیلا رنگ نمایاں ہے اور آئی سی سی قانون کے مطابق بھارت کو نئی وردی پہننا پڑی، اور انگلینڈ میزبان ٹیم ہے تو وہ پرانی وردی ہی پہنی۔

بھارتی ٹیم کی نئی جرسی میں نارنگی رنگ نمایاں ہونے پر بھارت میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے، بعض حلقے اسے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت سے مشابہہ قرار دے رہے ہیں، یہی نہیں سوشل میڈیا پر بھی ٹیم کی نئی وردی پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
 

image


بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے نئی جرسی میں شیئر کی گئی تصویر پر ایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا کہ پیٹرول پمپ پر ملازمت کرنے والے لگ رہے ہیں۔ ونے کمار نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ پیٹرول کی آج قیمت کیا ہے، جس پر کرن نامی صارف نے جواب دیا کہ ہماری ٹیم کے لیے یہ جرسی ڈیزائن کرنے کا آئیڈیا کس کا تھا؟ ٹیم اس سے اچھی جرسی کی مستحق تھی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The 'Men in Blue' will be seen in an all-new avatar during the upcoming clash with England in the ICC World Cup 2019 on Sunday. After BCCI finally revealed the 'away jerseys' on Friday, the Virat Kohli squad took to social media to flaunt the new Away Kit. "Ready to rumble in new jersey," tweeted India's spin master Yuzvendra Chahal.