چہرے کا پردہ ضروری ہے۔

چہرے کا پردہ ہی اصل پردہ ہے۔

آج کے زمانے میں دل کے پردے سے زیادہ چہرے کے پردے کو فوقیت دینی چاہیئے۔لیکن ایسی سوچ رکھنے والی خواتین بہت ہی کم ملیں گی ورنہ اب تو دل کا پردہ ضروری سمجھا جاتا ہے۔۔۔ تھوڑا اختلاف ہے مجھے ان خواتین سے جنہیں پردے کا کہو تو جواب ملتا ہے کہ دل کا پردہ ضروری ہے کیا واقعی میں دل کا پردہ ضروری ہے..؟؟

تو میرا ان سے ایک سوال ہے جب اپنے بھائی بیٹوں کی شادی کے لئے لڑکی دیکھنے جاتے ہو تو لڑکی کا چہرہ کیوں دیکھتے ہو۔۔؟؟ایسے لوگوں کو چاہیئے کہ لڑکی کا چہرہ دیکھنے کے بجائے صرف ہاتھ پاؤں ہی دیکھ لیا کریں۔لیکن وہ ایسا نہیں کرتے کیونکہ اس وقت چہرہ دیکھنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ عورت کا اصل حسن کس میں ہے۔

اس ضمن میں ایک بات کہنا چاہوں گی کہ کیا ان کے دل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہزادیوں اور ازواجِ مطہرات سے زیادہ پاکیزہ ہیں؟؟؟ہرگز نہیں۔لیکن اس کے باوجود ان پاک دامن خواتین نے ہمیشہ چہرے کا پردہ کیا۔

اگر ایک پل کہ کے لئے اس "دل کے پردے" کو مان بھی لیا جائے تو پھر لباس پہننے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے..؟دل کا پردہ تو بغیر لباس کے بھی ہو سکتا ہے۔لیکن اس کے لئے کوئی بھی راضی نہیں ہوگا کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ چہرے کا پردہ زیادہ ضروری ہے۔
 

Aiman Arif
About the Author: Aiman Arif Read More Articles by Aiman Arif: 3 Articles with 2846 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.