سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، یہ میچ کانٹے دار کیوں ہوسکتا ہے؟

آج سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا اور ان دونوں ٹیموں نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور صرف 1 میچ میں فتح حاصل کی ہے- اس اعتبار سے آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے ہی اہم ہے-

مندرجہ ذیل ویڈیو میں آج کے میچ حوالے سے ڈان نیوز کے سینیر اسپورٹس تجزیہ کار عبدالغفار کا جاندار تجزیہ موجود ہے:
 


اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنا چاہتی ہیں تو انہیں آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا- اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ آج دونوں ٹیموں کے درمیان ایک کانٹے دار مقابلہ ہوسکتا ہے-
 

image


بنگلہ دیش کا مورال اس وجہ سے بلند ہے کہ انہوں نے ایک بڑی ٹیم کو شکست دے رکھی ہے جس کا فائدہ انہیں اس میچ میں پہنچ سکتا ہے- دوسری جانب اگرچہ سری لنکا کے پاس بہترین باؤلر ملنگا موجود ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں یہ میچ جیتنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی-

YOU MAY ALSO LIKE: