صدائے حق

ہمارے ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے ۔ موجودہ حکومت نے تین سالہ دورِ حکومت کی ناقص مایوس کن کارکردگی سے حکمرانوں کی نااہلی پر مہر ثبت کردی ہے ۔ ایسے نا اہل کرپٹ مفاد پرست ضمیر فروش حکمرانوں کو اسلامی ملک پاکستان میں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ لیکن پھر بھی ڈھیٹ بن کر حکومت سے چمٹے ہوئے ہیں ۔ اور اپنی تجوریاں مزید بھرنے کیلئے امریکی مفادات پر اپنی غیرت ملی کو قربان کرنے پر تلے بیٹھے ہیں ۔ لاقانونیت نے ہمارے ملک کے در و دیوار کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ یہ صرف نا اہل کرپٹ حکمرانوں اور بے حس انتظامیہ کے اسلامی قوانین کو پس پشت ڈالنے اور نظامِ باطل جمہوریت پر عمل پیرا ہونے کے باعث ہے ۔ ہم نے دستورِ حق قرآن و سنت اور نظام خلافت جو امن و اماں اور خوشحالی کی ضمانت فراہم کرتا ہے کو نظر انداز کر کے تباہی و بربادی کے رستے پر چلنا گوارا کر لیا ہے ۔ یہ افراتفری لا قانونیت لوٹ مار قتل و غارت خود کش دھماکے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہمارے لالچی حریص نا اہل کرپٹ حکمران امریکی مفادات کو تحفظ دینے کی بجائے غیرتِ ملی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا عہد نہیں کرتے ۔غیروں کی بیساکھیوں کا سہارا چھوڑ دو ۔ غیروں کی خوشامد کرنے سے منہ موڑ لو ۔ بھیک مانگنے والا کشکول توڑ دو ۔ چین کی انمول مثال ہمارے سامنے ہیں ۔ ایران کی غیرت ملی بھی ہمارے لئے قابل تقلید ہے ۔

ہمارے کٹھ پتلی حکمران اور ان کی باندی اپوزیشن امریکہ بدمعاش اور صف اول کے دہشت گرد کے پیسوں پر پلنے والے دانشوروں کی غیرتِ ملی ، خود داری اور عوام دوستی کہاں گھاس چرنے چلی گئی ہے ۔

ہمارے حکمران اپنے ملک میں امریکی بدمعاش دہشت گرد کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانیوں کو انصاف مہیا کرنے سے خائف و گریزاں ہیں ۔ ریمنڈ ڈیوس امریکی بدمعاش دہشت گرد کو اگر ملکی قوانین کے مطابق سزا نہ دی گئی تو ہمارے حکمرانوں کی غیرت ملی کی شرمناک بھیانک موت اور ذلت و رسوائی کی انتہا ہوگی ۔ حکمرانوں کی نا اہلی بے حسی لالچی اور حریص ہونے کی انتہا تو یہ ہے کہ امریکہ سفارت کاروں کے روپ میں پاکستان میں اپنے بدمعاش دہشت گردوں کی تعداد بڑھاتا جارہا ہے جو اسلحہ لئے دندناتے پھرتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ جس قدر دھماکے اندرونِ ملک ہو رہے ہیں یہ سب امریکی منصوبہ بندی اور ان غنڈوں کی کارکردگی کا نتیجہ ہے جو ملکی معیشت کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں ۔ حکمران بزدل ڈرپوک بن کر مزید اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں ۔ کیا حکمران امریکی بدمعاش قاتل ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں متاثرہ خاندان کو اور عوام کو یہ یقین اور اطمینان نہیں دلا سکتے کہ خون کا بدلہ خون پاکستان کی دھرتی پر ہی لیا جائے گا اور ہر حال میں انصاف کی توقع پیدا کرنے کیلئے دو ٹوک انداز میں یہ اعلان کر پائے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کو کسی بھی صورت میں دباؤ کے باوجود امریکہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا اور آزاد عدلیہ کے فیصلہ پر عمل کیا جائے گا کسی کا دباؤ کسی بھی حال میں قبول نہیں کیا جائے گا ۔ شمائلہ کی خود کشی کے ذمہ دار ہمارے حکمران میں جن کے بارے میں شمائلہ کا احساس محرومی یہ شدت اختیار کر گیا کہ امریکہ کے دباؤ پر اس کے شوہر کے قاتل بدمعاش دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دیا جائے گا ۔ انصاف سے مایوس ہی شمائلہ کی خود کشی کی واحد وجہ ہے ۔ اب بھی وقت ہے کہ حکمران دو ٹوک اعلان کریں کہ ریمنڈ ڈیوس کو اس کے سنگین جرم کی سزا سے امریکہ سمیت کوئی طاقت نہیں بچا سکتی اور قاتل کو اس کے سنگین جرم کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ ورنہ حکمرانوں کو بھگانے کیلئے عوامی انقلاب دستک دے رہا ہے ۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1288724 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.