خلا میں روزہ رکھنے والا پہلا شخص

ماہ رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ تصور کیا جاتا ہے ، ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس ماہ مبارک سے جتنا ہو سکے، فیضیاب ہو۔
 

image


زمین پر روزہ تو سبھی رکھتے ہیں لیکن ایک ایسا شخص بھی ہے جس نے زمین سے باہر خلا میں روزہ رکھا۔

سماﺀ کے مطابق سال 1985 میں خلاء کا سفر کرنے والے پہلے عرب خلا باز شہزادہ سلطان بن سلمان نے رمضان میں امریکی اسپیس شٹل ڈیسکوری کے سفر کے دوران روزہ رکھا اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بارے میں اپنے تاثرات سے آگاہ کیا۔
 

image


شہزادہ سلطان بن سلمان نے بتایا کہ وہ 29 ویں روزے کے دن ناقابل فراموش خلائی سفر پر روانہ ہوئے تھے جو ایک کبھی نہ بھلایا جانے والا تجربہ تھا۔

سلطان بن سلمان کے مطابق خلائی سفر کے دوران انہوں نے 6 دن میں قرآن مجید ختم کیا اور اس مقصد کیلئے انہوں نے اپنے سونے کا وقت مختص کیا تھا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Ramzan, the holy month for the Muslim community, has begun in many parts of the workd. Muslims across the world observe fast from pre-dawn to dusk during the ninth month of Lunar Islamic Calender, Ramzan ul Mubarak. However, there is one person who has even kept a fast in space and it was Sultan bin Salman bin Abdulaziz Al Saud of Saudi Arabia.