بیشک اے محبوب ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی

سورہ نوح - ٧١ -
بیشک ہم نے نوح کو اسکی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئے - اس نے فرمایا اے میری قوم میں تمھارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں کہ الله کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میرا حکم مانو - وہ تمھارے کچھ گناہ بخش دیگا اور ایک مقرر میعاد تک تمہیں مہلت دیگا بیشک الله کا وعدہ جب آتا ہے ہٹایا نہیں جاتا کسی طرح تم جانتے - عرض کی اے میرے رب میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایا تو میرے بلانے سے انھیں بھاگنا ہی پڑا - اور میں نے جتنی بار انھیں بلایا کہ تو ان کو بخشے انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے دیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے اور ہٹ کی اور بڑا غرور کیا - پھر میں نے انھیں اعلانیہ بلایا - پھر میں نے ان سے با اعلان بھی کہا اور آہستہ خفیہ بھی کہا - تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے - تم پر شراٹے کا مینہہ بھیجے گا - اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کریگا اور تمھارے لیے باغ بنا دیگا اور تمھارے لیے نہریں بنا دیگا - تمہیں کیا ہوا الله سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتے - حالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح بنایا - کیا تم نہیں دیکھتے کہ الله نے کیونکر سات آسمان بنائے ایک پر ایک - اور ان میں چاند کو روشن کیا اور سورج کو چراغ - اور الله نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اگایا - پھر تمہیں اس میں لے جائے گا اور دوبارہ نکالے گا - اور الله نے تمھارے لیے زمین کو بچھونا بنایا - کہ اس کے وسیع راستوں میں چلو - نوح نے عرض کی اے میرے رب انہوں نے میری نا فرمانی کی اور ایسے کے پیچھے ہو لیے جسے اسکے مال اور اولاد نے نقصان ہی بڑھایا اور بہت بڑا داؤں کھیلے - اور بولے ہرگز نہ چھوڑنا اپنے خداؤں کو اور ہرگز نہ چھوڑنا ود ' اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو - اور بیشک انہیں نے بہتوں کو بہکایا اور تو ظالموں کو زیادہ نہ کرنا مگر گمراہی - اپنی کیسی خطاؤں پر ڈبوئے گئے پھر آگ میں داخل کیے گئے تو انہوں نے الله کے مقابل اپنا کوئی مدد گار نہ پایا - اور نوح نے عرض کی اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ - بیشک تو انھیں رہنے دیگا تو تیرے بندوں کو گمراہ کر دینگے اور انکے اولاد ہوگی تو وہ بھی نہ ہوگی مگر بڑی بد کار بڑی نا شکر - اے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور اسے جو ایمان کے ساتھ میرے گھر میں ہے اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کو اور کافروں کو نا بڑھا مگر تباہی -

سورہ النساء - ٤ - -------------------- آیات # ١٦٣ تا ١٦٥
بیشک اے محبوب ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی جسے وحی نوح اور اسکے بعد پیغمبروں کو بھیجی اور ہم نے ابراھیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کے بیٹوں اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ھارون اور سلیمان کو وحی کی اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی - اور رسولوں کو جن کا ذکر آگے ہم تم سے فرما چکے اور ان رسولوں کو جن کا ذکر تم سے نہ فرمایا اور الله نے موسیٰ سے حقیقت میں کلام فرمایا - رسول خوشخبری دیتے اور ڈر سناتے کہ رسولوں کے بعد الله کے یہاں لوگوں کو کوئی عذر نہ رہے اور الله غالب حکمت والا ہے -
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114296 views nothing special .. View More