ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ غذائیں ہرگز نہ کھائیں

ہائی بلڈ پریشر کی بیماری پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام ہے اور متعدد افراد اس کا شکار بن چکے ہیں۔ اس بیماری میں غذا کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے- ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ چند مخصوص غذاؤں کے استعمال سے گریز کریں- درحقیقت ایسی غذاؤں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے جن میں سوڈیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہو-
 

محفوظ شدہ پھلیاں
مارکیٹ میں موجود ڈبے میں میں محفوظ شدہ پھلیوں سوڈیم کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہ پھلیاں خشک ہوتی ہے ۔ اور ان میں پروٹین، فائبر اور اینٹی سوزش موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک بہت ہی صحت مند غذا سمجھی جاتی ہے ۔ یہ آپ کے خون کی مٹھاس برقرار رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔ لیکن سوڈیم کی بھاری مقدار کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس کا استعمال کرنے سے گریز کرنا چائیے ۔

image


سوپ
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کئی قسم کے پریمیڈ سوپ میں سوڈیم موجود ہوتا ہے جو کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لیے نقصان دہ اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ۔ یہ نوڈلس اور سبزیوں کے ذائقہ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جو طویل عرصے محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

image


ٹماٹر سے تیار کردہ اشیاﺀ
کیا آپ جانتے ہیں کہ بازار میں فروخت ہونے والی ٹماٹر کی چٹنی، کیچپ اور پیسٹ بنانے کے لئے سوڈیم کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے؟ جی ہاں مارکیٹ میں دستیاب ایسی اشیاﺀ کی خریداری سے گریز کیجیے جو ٹماٹر سے تیار کی گئی ہوں- بہتر ہے کہ ایسی مصنوعات اپنے گھر پر ہی تیار کریں کیونکہ یہ صحت بخش بھی ہوں گی-

image


محفوظ کردہ گوشت
گوشت کو بھی طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لئے سوڈیم پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس کا مطلب آپ کو بازار سے محفوظ کیا ہوا گوشتجو مل رہا ہوگا درحقیقت وہ نمک سے بھرا ہوا ہوگا- آپ کو تازہ خوراک کا استعمال کرنا چاہیے آپ بازار سے اپنے سامنے تازہ گوشت خریدیں اور اس سے کھانا تیار کروائیں-

image


پیسٹری
کوکیز، کیک، ڈونٹس، اور دیگر بیک نعمتوں کو چھوڑنا یقینی طور پر ایک مشکل کام ہوسکتا ہے ۔لیکن آپ کو اپنی اچھی صحت کے لیے ایسا کرنا ہوگا کیونکہ کوکیز، کیک، ڈونٹس وغیرہ میں فیٹ پایا جاتا ہے جوکہ ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے ۔ لیکن اگر آپ چاہیے تو یہ چیزیں خود گھر پر بناکر لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

High blood pressure is a frightening disease because it has few symptoms yet puts people at great risk of heart disease or stroke. Huge numbers of people have been diagnosed (up to 75 million in the United States alone) but many more have hypertension and don’t know it.