ضیاء القرآن سے ِ قسط ٥

والھکمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الرحیمہ۔ یہ آیت قرآن پاک کی عظیم ترین آیتوں میں سے ہے ۔ اس کے پہلے حصے میں توحید کا ثبوت ‘ دوسرے میں شرک کی نفی اور تیسرے میں دونوں کی دلیل ہے ( البقرہ ١٦٣)

قسم توڑنے کا کفارہ ( دس مسکینوں کو کھانا یا کپڑے یا تین روزے رکھنا) ( البقرہ ٢٢٤)

مطلقہ تین حیض تک صبر کرے پھر نکاح کرے ۔ خاوند رجوع کر سکتا ہے بشرطیکہ تیسری طلاق نہ دی ہو ۔ طلاق دینے کا قاعدہ یہ ہے کہ مرد بیوی کو جب وہ حیض سے پاک ہو صحبت سے پہلے ایک طلاق دے ‘ دوسرے ماہ اسی طرح ۔ ابھی تک رجوع کر سکتا ہے‘ تیسرے ماہ وہی طریقہ ہوگا‘ یہ حکمت ہے تاکہ مرد سوچ سمجھ لے ( البقرہ ٢٢٨)

خلع ( اگر خاوند اور بیوی میں انتہا کی ان بن ہو اول الزکر طلاق بھی نہ دیتا ہو تو موخرالزکر حاکم وقت کے پاس خلع کا مطالبہ کرے ۔ وہ پہلے مصالحت کی کوشش کرے گا ناکامی کی صورت میں تفریق کر دے گا۔ خاوند نے مہر میں جو کچھ دیا تھا حاکم اسے لے کر خاوند کو واپس کردے ‘ یہ خلع ہے اور اس کا حکم طلاق بائن کا ہے ۔ فقہا احناف کے نزدیک اگر زیادتی خاوند کی ہے تو بعد از خلع بیوی سے کچھ لینا مناسب نہیں ‘ اگر زیادتی بیوی کی طرف سے ہو تو جتنا دیا اتنا لینا مباح ہے ۔ مخلوطہ کی عدت بھی تین حیض ہے ۔(البقرہ ٢٢٩)ض
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 101871 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More