اسلحے سے پاک پاکستان

یہ کوئی نعرہ نھیں بلکہ وقت کی انتھائی ضرورت ھے جس کی آج پاکستان کو ضرورت ھے۔ یہ نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کے ھر شھر اور گاؤں میں ایک ناسور کی طرح ھر شریف پاکستانی کو اذیت میں ڈالے ھوا ھے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے اسلحہ سے پاک پاکستان کا بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر کے پاکستان کی عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ھے جو ان بزدلوں ، کاھلوں اور ظالموں کے ھاتھوں اذیت کا شکار ھیں جو اسلحہ کے زور پر معصوم پاکستانیوں کو مالی اور جانی نقصان سے دوچار کرتے ھیں۔ اسلحہ کراچی میں ھو یا پنجاب یا سندھ اور بلوچستان کے کسی شھر میں وھاں تیار اور پیدا نھیں ھوتا۔ کسی بھی مرض کا علاج اسی وقت کامیاب ھوتا ھے جب اس مرض کے اسباب اور جڑ کا خاتمہ نھیں کیا جائے۔ اس اسلحے کی بھرمار اور ناپاک تجارت اور اس کو ملک کے کونے کونے میں پھیلانے والوں کا قلعہ قمع نھایت ضروری ھے ۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس اھم اور ضروری بل کو منظور کروانے کے لیے تمام سیاسی اختلافات کا بالائے طاق رکھ کر متحدہ قومی موومنٹ کا ساتھ دینا چاھیے۔ اللہ کے واسطے پاکستان کی عوام کو ظالموں، قاتلوں کے چنگل سے بچاؤ جو چند روپے خرچ کر کے اسلحہ کے زور پر معصوم انسانوں کی جانوں اور مالوں کے دشمن بنے ھوئے ھیں۔ اس اھم معاملے کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے ورنہ پاکستان کی عوام بھی اپنے مطالبے میں حق بجانب ھوگی کہ تمام پاکستانیوں کو بھی اسلحے کے لائسنس جاری کیے جائیں کیونکہ چیونٹی بھی اپنی حفاظت کے لیے اپنے دشمن کو کاٹ لیتی ھے تو یہ حق پاکستانی عوام کو کیوں نھیں ملتا۔
Ata Rehman Zaki
About the Author: Ata Rehman Zaki Read More Articles by Ata Rehman Zaki: 13 Articles with 24965 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.