الیکشن2018اور پاک فوج

ایک غلط تاثر پھلایا جا رہا ہے کہ پنجابی پاک فوج کے خلاف ہیں۔ایسا بالکل نہیں ۔ اصل میں یہاں فقط وطنِ عزیز کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر پاک فوج کے اندر موجود چندقانون شکن عہدیدار جو کہ مختلف اداروں میں مختلف طریقوں سے مداخلت کر رہے ہیں اور اپنی مرضی کےحالات پیدا کر رہے ہیں ان کا احتساب کرنے کا نعرہ بلند ہوا ہے۔

ایک غلط تاثر پھلایا جا رہا ہے کہ پنجابی پاک فوج کے خلاف ہیں۔ایسا بالکل نہیں ۔ اصل میں یہاں فقط وطنِ عزیز کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر پاک فوج کے اندر موجود چندقانون شکن عہدیدار جو کہ مختلف اداروں میں مختلف طریقوں سے مداخلت کر رہے ہیں اور اپنی مرضی کےحالات پیدا کر رہے ہیں ان کا احتساب کرنے کا نعرہ بلند ہوا ہے۔ اور یہ نعرہ انشااللہ پورے پاکستان میں بلند ہوگا.. پاک فوج سے پاک فوج کو بدنام کرنے والے افراد کو نکال باہر پھینکیں ۔قوم کسی بھی قانون شکن،عہدے کا غلط استعمال کرنے والے عہدیدارکو قبول
نہیں کرے گی،غلام ذہن لوگ ضرور کر لیں گے۔

پنجاب ہمیشہ پاکستان رہا، پنجاب ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ رہا۔ قومیت ، صوبائیت ،فرقہ واریت اور لسانی فتنوں کا مقابلہ ہمیشہ پنجاب نے کیا ۔ پنجاب کی دھرتی پاکستان کا غرور ہے ۔پنجابی پاک فوج کا حصہ ہیں اور وطنِ عزیز کی سربلندی کے لئے جان دینے کو تیار ہیں۔ یہ انڈین اور اسرائیلی ایجنسیوں کی سازش ہے کہ یہ تاثر پھیلایا جائے کہ قوم پاک فوج کے خلاف ہیں ۔ مگر ایسا نہیں۔ قوم فوج میں موجود کُچھ کالی بھیڑوں کے خلاف ہے جو وطنِ عزیز کے چند اداروں کو انٹرنیشنل اشٹیبلشمنٹ کے نیچے رہ کر چلارہے ہیں اور حکومت کسی اور کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں۔

وطنِ عزیز کے باسیو۔۔!
آپ ایک قوم ہیں اور قومیں اپنا حق ادا کرتی ہیں۔ میں اپنا حق ادا کروں گا۔ لاکھوں فوجی سپاہیوں کی طرح میرا خون بھی وطنِ عزیز کے لئے حاضر ہے۔۔۔! مگر
کسی بھی عہدیدار کا قانون سے کھلواڑ نامنظور۔۔۔
انٹرنیشنل اشٹیبلشمنٹ کے کارندے نا منظور۔........
قوم کو عزت دو
فوج کو عزت دو